Al-Risala · November 1997 · page 33
ھریانہ کا سفر
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۷، صفحہ ۳۳
گاڑی جب دہلی کے شہری حدود سے باہر پہنچی تو سڑک کے دونوں طرف بڑے بڑے فارم ہاؤس دکھائی دینے لگے۔ یہ علاقہ دہلی اور گوڑ گاؤں کے درمیان ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ہندوستان کا سب سے زیادہ مہنگا علاقہ ہے۔ یہاں صرف وہی خوش قسمت لوگ رہ سکتے ہیں جو کم از کم کروڑ پتی ہوں۔ اس سے پہلے میں اس علاقہ میں چند بار آیا ہوں۔ یہ فارم ہاؤس دہلی کے کثافتی صحرامیں نخلستان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہاں پہنچ کر آدمی بیک وقت فطرت کے ماحول میں بھی آ جاتا ہے اور سکون کے ماحول میں بھی۔ مگر اس قسم کی پر سکون زندگی صرف وہی لوگ پسند کرتے ہیں جو یا تو ریٹائرڈ
‹ Previous page Next page › Contents of November 1997 All issues