ھریانہ کا سفر
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۷، صفحہ ۳۷
اور میں نے ان کو کہا کہ آپ بھارت کے ساتھ بیوپار بڑھائیں۔ اور بھارت میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگائیں۔ تاکہ آپ کے فائدہ کے ساتھ ساتھ بھارت کا بھی زیادہ وکاس ہو۔ لگ بھگ وہ سبھی بھارت میں سرمایہ کاری کرنے اور اپنا بیوپار بڑھانے کے لیے متفق تھے۔ لیکن انھوں نے مجھے بتایا کہ بھارت کی افسر شاہی اور انتظامیہ ویوستھا کے کارن ایسا نہیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہ واضح کیا کہ ایڈمنسٹریٹو سطح پر بھارت میں بھرشٹا چار پھیلا ہوا ہے۔ امپورٹ، ایکسپورٹ کے لیے غیر ضروری کارروائیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ اور بلا وجہ تاخیر ہونے کے کارن ان کے بیوپار پر برا اثر پڑتا ہے۔ انھوں نے یہ خواہش ظاہر کی کہ اگر ویوستھا میں سدھار لایا جائے تو وہ بخوشی بھارت سے اپنے تجارتی تعلقات بڑھائیں گے میں نے بھی محسوس کیا کہ ان کی یہ بات ٹھیک ہے کاروبار شروع کرانے کا عمل آسان ہونا چاہیے ۔ تاکہ بدیشی خود بھارت میں پیسہ لگانے میں نہ ہچکچائیں ۔ (ہند سماچار ، ۱۳ جون ۱۹۹۵) ہریانہ کی ریاستی راجدھانی چنڈی گڑھ میں ہے ۔ چنڈی گڑھ کو ہریانہ اور پنجاب کی مشترک راجدھانی کہا جاتا ہے ۔
چنڈی گڑھ ہندوستان کا واحد شہر ہے جو مکمل طور پر منصوبہ بند انداز میں بنایا گیا ہے ۔ اس کا نقشہ سوئٹزر لینڈ کے سٹی پلاننگ کے مشہور ماہر لی کار بوزر (Le Corbusier) نے بنایا تھا ۔ چنڈی گڑھ کی تعمیر انگریزی دور میں پنجاب کی راجدھانی کے طور پر ہوئی ۔ بعد کو ۱۹۶۶ میں جب زبان کی بنیاد پر پنجاب اور ہریانہ کی تقسیم ہوئی تو نزاع پیدا ہوئی کہ چنڈی گڑھ کو دونوں میں سے کس کے حصہ میں دیا جائے ۔ آخر کار اس نزاع کو اس طرح ختم کیا گیا کہ اس کو دونوں ریاستوں کی مشترک راجدھانی بنا دیا گیا ۔ گویا یہاں بھی تقسیم کا فارمولا اپنا کر مسئلہ کو حل کیا گیا ۔
انیسویں صدی کے وسط میں جب انگریزوں نے دہلی کی سلطنت پر قبضہ کرنا چاہا تو سکھوں نے اس مہم میں انگریزوں کی کافی مدد کی تھی ۔ اس کی وجہ سکھوں کی وہ ناراضگی تھی جو ان کو مغل حکمرانوں کے بعض سلوک کی وجہ سے پیدا ہو گئی ۔ چنانچہ جب ہندوستان پر انگریزوں کا مکمل قبضہ ہو گیا تو انھوں نے سکھوں کو بہت زیادہ نوازا ۔ پنجاب میں کثرت سے سڑکیں اور نہریں بنائی گئیں ۔ وہاں بجلی پہنچائی گئی ۔ ان کے لیے چنڈی گڑھ کی صورت میں شاندار راجدھانی کی تعمیر کی گئی ۔ وغیرہ ۔ تقسیم کے بعد بھی یہ نوازش جاری رہی ۔ چنانچہ سکھوں کو نہایت فیاضی کے ساتھ برطانیہ کا ویزا دیا گیا ۔ یہی وجہ ہے
‹ Previous page Next page › Contents of November 1997 All issues