Towards a new India
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۷، صفحہ ۴۴
کیا جائے اور ملزم کو کڑی سزا دی جائے۔ مگر آج تک کسی ایک شخص کو بھی سزا نہیں دی گئی۔ ایسی حالت میں بند ھوا مز دور بنانے کا نظام کیسے ختم ہو سکتا ہے۔
میں نے کہا کہ یہ صرف بندھوا مزدور کی بات نہیں ہے۔ ہر معاملہ میں آج یہی حالت ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی سزا نہیں ملتی۔ یہی وجہ ہے کہ قوانین کی کثرت کے باوجود ابھی تک جرائم پر کنٹرول نہ کیا جا سکا۔
آج جمعہ کا دن تھا۔ میجر محمد عثمان (ریٹائرڈ) کے ساتھ گوڑ گاؤں کی جامع مسجد میں جاکر جمعہ کی نماز ادا کی۔ اس مسجد کے امام حافظ جان محمد ہیں۔ وہ آٹھ سال سے یہاں امامت کر رہے ہیں۔ مسجد کے منتظم جناب ولی محمد ایڈووکیٹ ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ میرے باپ کا نام پھوپت تھا۔ میرے دادا کا نام مُرلی تھا۔ یہ لوگ مسلمان تھے۔ میوات میں پہلے اسی طرح نام رکھے جاتے تھے۔ ابھی بھی میوؤں کے کلچر پر پڑوسی قوموں کی گہری چھاپ ہے۔ مثلاً قریب کے رشتوں میں نکاح نہ کرنے کا رواج انھیں غیر مسلموں سے میوؤں میں آیا ہے۔
راستہ میں میجر عثمان صاحب (۶۳ سال) نے بتایا کہ وہ ۱۹۴۹ میں فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔ میں نے پوچھا کہ سروس کے زمانہ کا کوئی تجربہ بتائیے۔ انھوں نے بتایا کہ میرے ساتھ پندرہ سو جوان ٹریننگ کے لیے بنگلور بھیجے گئے۔ یہ سب تقسیم کے زخم خوردہ تھے۔ شروع شروع میں ہر ایک شکایت کرتا تھا۔ ہر ایک دوسرے کے خلاف بولتا تھا۔ مگر چھ مہینہ ایک ساتھ رہنے کے بعد ہندو مسلم سب ایک ہو گئے ۔ پہلے ہم اپنے کو مسلمان، ہندو، سکھ سمجھتے تھے۔ اب ہم ایک دوسرے کو صرف انڈین سمجھنے لگے ۔ انھوں نے کہا کہ اختلاط سے اور مل جل کر رہنے سے سارا جھگڑا ختم ہو سکتا ہے ۔ دوری غلط فہمیاں پیدا کرتی ہے ، قربت غلط فہمیوں کو ختم کر دیتی ہے ۔
میجر عثمان صاحب نے ریٹائر ہونے کے بعد کام تلاش کرنے کی کوشش کی ۔ انھیں محسوس ہوا کہ ان کی مرضی کا کام ملنا مشکل ہے ۔ انھوں نے اس کا خیال چھوڑ دیا ۔ اور اپنے لیے ایک اور مشغولیت تلاش کر لی ۔ گوڑ گاؤں میں دو ایکڑ زمین پر انھوں نے ایک اسکول کھول دیا ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ اس کو وہ دی میں دوڑ رہیں ہیں۔ یہ ایک اور پر جو دیا ہے ، اس درمیان ہے اس کی رائے ہے نمونہ کا اسکول سنائیں ۔ یہ اسکول ہمارے راستہ میں سڑک کے کنارے تھا ۔ چنانچہ چند منٹ کے لیے گاڑی نمونہ کا اسکول بنائیں۔ یہ اسکول ہمارے راستہ میں سڑک کے کنارے تھا۔ چنانچہ چند منٹ کے لیے گاڑی روک کر ان کا اسکول دیکھا۔ فی الحال یہ اسکول ایک عارضی عمارت میں ہے ۔ مگر مشکلات کے باوجود
‹ Previous page Next page › Contents of November 1997 All issues