When she will become anglicised?
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۷، صفحہ ۴۶
یہ بات لڑکے کی انگریزی تعلیم یافتہ ماں کو پسند نہ تھی۔ وہ اکثر کہتی کہ بہو کو انگریزی زبان سیکھنا چاہیے۔ مگر بہو اس معیار کو پورا نہ کر سکی۔ ایک روز ماں نے غصہ ہوکر بہو سے کہا کہ آخر وہ کس چاہیے ۔ مگر یہ ہوا اس معیار کو پورا نہ کرسکی۔ ایک روز ماں سے غصہ ہو کر ہو کے بارہ میں کہا کہ اردوہ لب انگریزی طریقہ اختیار کرے گی :
When she will become anglicised?
یہ قصہ میں نے سنا تو میں نے کہا کہ اس کے برعکس اگر ایسا ہوتا کہ مذکورہ مسلم خاندان ہندی داں خاندان ہوتا جیسا کہ آج کل اکثر جگہ ہو رہا ہے اور وہاں ایسی بہو آتی جو انگلش اسکول کی پڑھی ہوئی ہوتی اور انگریزی زبان بولتی تو شاید اس کی ساس ایسا نہ کرتی کہ وہ اس کو ہندی بولنے کی تلقین کرتی ۔ اور جب وہ ہندی نہ بولتی تو ساس کہتی کہ یہ بہو آخر کب ہندی طریقہ اختیار کرے گی ۔ انگریزی زبان اور ہندی زبان میں اس فرق کا سبب اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ ایک کے بارہ میں ذہنی مرعوبیت ہے ، اور دوسرے کے بارہ میں ذہنی مرعوبیت نہیں۔
نماز جمعہ سے فراغت کے بعد دوبارہ میجر عثمان صاحب کے ساتھ واپسی ہوئی۔ راستہ میں میں نے عثمان صاحب سے پوچھا کہ اپنی سروس کے زمانہ کے کچھ تجربات بتائیے ۔ مجھے تعجب ہوا کہ عام رواج کے برعکس انھوں نے نہ تو ہند و تعصب کی بات کی ۔ نہ یہ کہا کہ میراپروموشن نہیں ہونے دیا گیا۔ میں فلاں یونٹ سے ریٹائر ہو سکتا تھا مگر مجھ کو مینیجر ہی کے درجہ پر باقی رکھا گیا۔ اس قسم کی شکایتی باتیں کرنے کے بجائے انھوں نے کہا کہ میری سروس نے مجھے سب کچھ دیا۔ اس معاملہ میں میرے پاس کلمہ شکر کے سوا اور کچھ نہیں ہے ۔
پھر انھوں نے کہا کہ دیکھیے ، اسی سروس پر رہ کر میں نے اپنے بچوں کو تعلیم دلائی۔ آج میرے بچے سب کے سب اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ۔ میں ایک میو کالج کا لڑکا تھا۔ مگر اس سروس نے مجھے افسر کے عہدہ پر پہنچا دیا۔ سروس نے مجھے سارا ہندوستان دکھا دیا۔ میں گاؤں میں پیدا ہوا مگر اسی سروس کی بدولت آج میں شہر کے اندر اپنے ذاتی مکان میں رہتا ہوں۔ میرے پاس کار اور تمام ضرورت کی چیزیں موجود ہیں۔ مجھے کبھی کسی تعصب کا تجربہ نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا: اگر آپ اپنے کو ٹھیک رکھیں تو تعصب والا اپنے آپ ٹھیک ہو جائے گا۔ میجر عثمان صاحب فرید آباد میں رہتے ہیں، اور ان کا ٹیلی فون نمبر (Tel. 8-230291) یہ ہے
‹ Previous page Next page › Contents of November 1997 All issues