Muslims are bad, because they are meat eater.
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۷، صفحہ ۵۵
واپسی میں ہم لوگ سونی پت سے گزرے۔ یہاں کچھ دیر کے لیے چودھری رزق رام ایڈووکیٹ (022-760 .Tel) کے مکان پر ٹھہرے ۔ ۸۳ سال کی عمر میں بھی وہ کافی سرگرم نظر آئے۔ ہم لوگ کسی اطلاع کے بغیر یہاں پہنچے تھے۔ جسٹس تیوتیانے کہا کہ ہم لوگ پیشگی اجازت لیے بغیر آپ کے یہاں آگئے۔ انھوں نے مسکرا کر جواب دیا : آمد ن بہ ارادت، رفتن به اجازت ۔ چودھری رزق رام نے ایک عجیب بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ سونی پت بہت قدیم سے آباد ہے۔ مکہ کا قبیلہ قریش سونی پت ہی کا تھا۔ پہلے اس کانام کروؤ نس(kuruvans) (Kuruvans) تھا۔ یہاں سے جا کر وہ لوگ عرب میں آباد ہو گئے۔ اس کے بعد وہ قریش کہے جانے لگے۔ اس کے بعد انھوں نے کہا : حضرت صاحب اسی قبیلہ میں پیدا ہوئے ۔ ۲۰ اگست کی شام کو ۵ بجے کو یہ بات انھوں نے اپنے مکان پر کہی۔
۱۹ مئی ۱۹۹۵ کی رات کوعشاء کی نماز کے وقت ہم لوگ دہلی واپس آگئے۔ دعوت اسلام دعوتِ حق دوسری کتابیں ۱۔ دعوت حق کے نام سے ایک نئی کتاب تیار ہوئی ہے۔ یہ کتاب ۹۰ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں دعوت کی اہمیت ، اس کے احکام ، نیز دعوتی واقعات اور موجودہ زمانہ میں اس کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔
۲۔ دوسری نئی کتاب کا نام ہے، اسلام ایک تعارف ۔ یہ کتاب پونے تین سو صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں اسلام کا عمومی تعارف کیا گیا ہے۔ پوری کتاب سادہ اور مثبت انداز میں ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 1997 All issues