Al-Risala · November 1997 · page 56

خبر نامه اسلامی مرکز

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۷، صفحہ ۵۶

خبر نامه اسلامی مرکز

اپریل ۱۹۹۷ کے آخری ہفتہ میں صدر اسلامی مرکز نے بھوپال کا سفر کیا۔ وہاں الرسالہ اکیڈمی کے تحت تین روزہ پرو گرام میں شرکت کی۔ اس کی روداد انشاء اللہ سفر نامہ کے تحت شائع کر دی جائے گی۔

آلٹرنیٹیو ڈویلپمنٹ سنٹر، جے پور کے چیرمین پر ہلا د سنگھ شیخاوت(فون (فون نمبر ۳۸۲۰۰) نے ۷ مئی ۱۹۹۷ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو " اسلام اور ہندوستان “ کے موضوع پر تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ کلچرل اتحاد کی بنیاد پر ملکی اتحاد قائم کرنے کا نظریہ ایک خیالی نظریہ ہے جو کبھی کامیاب ہونے والا نہیں۔ کسی بھی سماج میں اتحاد کا راز ہچری یکسانیت نہیں ہے بلکہ یہ ہے کہ سماج کے افراد با شعور ہوں۔ وہ اس راز کو جانیں کہ اختلاف ایک فطری حقیقت ہے۔ اس دنیا میں اختلاف کے باوجود مل جل کر رہنے سے اتحاد قائم ہوتا ہے۔ اتحاد کا تعلق ذہنی سوچ سے ہے نہ کہ کسی قسم کے خارجی مظاہر ہے۔

۳- ٹائمز آف انڈیا کے چیف سب ایڈیٹر مسٹر کرشنن کٹی نے ۷ مئی ۱۹۹۴ء کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق اسلام کی بنیادی تعلیمات سے تھا مثلاً آخرت، عبادت، وغیرہ۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ اسلام میں خدا اور بندے کے درمیان کوئی تیسرا وسیلہ نہیں مانا گیا ہے۔ اسلام کے مطابق ہر آدمی براہ راست خدا کی نگرانی میں ہے، اور خدا ہر ایک کے بارے میں اپنے براہ راست علم کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

۴- ۱۷مئی ۱۹۹۷ کی شام کو گول مارکیٹ (نئی دہلی) میں ایک اجتماع ہوا جس میں تعلیم یافتہ مسلمان شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے تقریباً ایک گھنٹہ کی تقریر کی۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ اسلام میں اصل اہمیت دعوتی ہے ۔ دعوت کے مقابلہ میں ہر دوسری مصلحت کی حیثیت ثانوی ہے۔

۵- مسٹر کرم دت اور ان کی پارٹی نے ۲۸ مئی ۱۹۹۴ء کو صدر اسلامی مرکز کا دورہ رشن کے

‹ Previous page Next page › Contents of November 1997 All issues

Printed page