Al-Risala · December 1997 · page

مہاراشٹر کا سفر

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۷

مہاراشٹر کا سفر

اکتوبر ۱۹۹۴ء میں مہاراشٹر کا سفر ہوا۔ بھارتیہ ودیا بھون کی دعوت پر پہلے بمبئی میں ان کے پروگرام میں شرکت کی ۔ اس کے بعد وہاں سے پونہ گیا ۔ ۳۰ ستمبر ۱۹۹۴ء کی شام کو دہلی سے روانگی ہوئی ۔ ۶اکتوبر کی شام کو دوبارہ دہلی واپس آیا۔ اس سفر کی مختصر روداد یہاں درج کی جاتی ہے۔ دہلی سے بمبئی کے لیے جہاز کا وقت ساڑھے پانچ بجے شام تھا۔ ائیر پورٹ پر انتظار گاہ میں بیٹھا ہوا تھا کہ عملہ کے ایک باوردی آدمی نے نرمی کے ساتھ سوالیہ انداز میں کہا: حیدر آباد؟ میں ہے لادے ہیں، بجی یہ ایئرپورٹ پر ایک نیا تجربہ تھا۔ جب تک انڈین ایئر لائنز کی اجارہ داری تھی، اس کے عملہ کے لوگ خوش اخلاقی کی ضرورت نہیں سمجھتے تھے ۔ کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ ان کی کمپنی کے جہاز کے سوا کسی اور جہاز کا انتخاب مسافر کے لیے نہیں ہے۔ اب جب کہ میدان میں بہت سی پرائیویٹ کمپنیاں آگئی ہیں۔ تو کسی ” خوش اخلاقی ہفتہ “ کے بغیر ایئر پورٹ پر خوش اخلاقی آگئی ہے۔

زندگی کا فطری نظام مسابقت پر قائم ہے۔ آزادی کے بعد سو شلزم نے اس فطری ماحول کو یہاں ختم کر رکھا تھا۔ اب ۶۵ ہم سال کھو کر ہمارے لیڈروں کو عقل آگئی ہے اور وہ قوم کی گاڑی کو صحیح رخ پر چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر چہ ۴۵ سال میں بگاڑ اتنا زیادہ بڑھ چکا ہے کہ بظاہر اس صدی کے خاتمہ تک کسی حقیقی اصلاح کی امید نہیں۔

ایئر پورٹ پر بہت سے لوگ بیٹھے ہوئے یا چلتے ہوئے نظر آئے۔ کوئی اچھی تندرستی کی مثال تھا۔ کوئی خوش پوشی کا نمونہ تھا۔ کوئی دولت مندی کی تصویر بنا ہوا تھا۔ کسی کے اردگرد اقتدار کے اسباب نظر آتے تھے۔ میں دل نگاری کے جذبات کے ساتھ لوگوں کو دیکھ رہا تھا۔ ایک آہ کے ساتھ میری زبان سے نکلا : لوگ نعمتوں سے سرشار ہیں مگر کوئی نہیں جس کے چہرہ پر منعم کے شکر کی جھلک دکھائی دیتی ہو۔

دہلی سے بمبئی کے لیے انڈین ایئر لائنز کی فلائٹ ۴۰۵ کے ذریعہ روانگی ہوئی۔ جہاز اپنے مقرروقت پر روانہ ہوا۔ راستہ میں انڈین ایئر لائنز کا فلائٹ میگزین سواگت (ستمبر ۱۹۹۴) دیکھا۔ اس

‹ Previous page Next page › Contents of December 1997 All issues

Printed page