Al-Risala · December 1997 · page

America and Russia agree to disagree

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۷

شروع ہوا۔ اس کے بعد بازار کا سارا نظام درہم برہم ہوگیا۔ حالات کو معمول پر لانے میں مزید ایک مہینہ لگے گا۔ اس وقت تک نقصان کی مقدار سات ہزار کروڑ روپیہ تک پہنچ جائے گی۔ میں نے سوچا کہ سورت کا تاجر اگر صرف ایک دن کی رقم ( ۱۵۰ کروڑ روپیہ) شہر کی صفائی میں دیتا تو وہ سات ہزار کروڑ روپیہ کے نقصان سے بچ جاتا۔ مگر انسانوں میں بہت کم ایسے ہیں جو اس ہوشیاری کا ثبوت دے سکیں۔

بمبئی کے روزنامہ انقلاب (یکم اکتوبر) میں ایک خبر اس عنوان کے تحت تھی "جلوس دفع طاعون"۔ اس عنوان کے تحت بتایا گیا تھا کہ آج گیارہ بجے شب بھیونڈی میں جامع مسجد کو ثرگیٹ سے اذان اور دعا اور تسبیح اور تہلیل کے ورد کے ساتھ جلوس نکالا جائے گا۔ یہ جلوس بھیونڈی کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا حافظ جی بابا کی درگاہ پر ختم ہوگا۔ علماء کرام اس جلوس میں شریک رہیں گے۔ اسلام میں دفع طاعون کے لیے جلوس نہیں ہے بلکہ دعا ہے۔ جلوس کی سیاست کی یہ آخری حد ہے کہ دعا کی چیز کو بھی جلوس کی چیز بنا دیا جائے۔

انگریزی روز نامہ دی ایشین ایج (یکم اکتوبر) میں ایک روسی اکسپرٹ مسٹر اسٹیفن سستانوچ (Stephen Sestanovich) کا تجربہ چھپا تھا۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ اور روس جو ۱۹۱۷ء کے بعد سے ٹکراؤ کے راستہ پر چل رہے تھے، اس کو بے فائدہ پا کر اب مفاہمت کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔ اس کا عنوان تھا ـــــ امریکہ اور روس اس پر اتفاق کر رہے ہیں کہ ان کے درمیان اختلاف ہے :

America and Russia agree to disagree

موجودہ زمانہ میں جنگ اتنی بے فائدہ ہو چکی ہے کہ " سپر پاور" قو میں بھی آپس میں مصالحت کر رہی ہیں۔ مگر اسی دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کے پاس کوئی پاور نہیں۔ اس کے باوجود وہ ساری دنیا کے خلاف جنگ چھیڑ نے کانعرہ لگارہے ہیں۔

یکم اکتوبر کی شام کو جناب ہارون شیخ صاحب اپنے ایک دوست سے ملانے کے لیے لے گئے۔ ان کا نام بھی ہارون شیخ ہے۔ وہ امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس کرتے ہیں۔ ان کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ ایک بڑا کاروبار کر رہے ہیں۔ مگر وہ بینک سے سودی قرض نہیں لیتے ۔ ان سے میں نے سوال

‹ Previous page Next page › Contents of December 1997 All issues

Printed page