Al-Risala · December 1997 · page

I shall see India free before I die.

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۷

بزرگ افراد اس کے ممبر ہوں۔ امیر کی اجازت کے بغیر کوئی نوجوان کبھی خود سے کوئی کارروائی نہ کرے۔ میرا تجربہ ہے کہ ۹۵ فی صد مواقع پر صرف بے وقوفی سے بات بگڑ جاتی ہے۔ امیر یہ بیوقوفی نہیں ہونے دے گا۔ انھوں نے کہا کہ اسی کے ساتھ ہر محلہ میں لائبریری ہو جہاں اچھی اور تعمیری کتابیں ہوں۔ لائبریری اگر قانونی طور پر رجسٹرڈ ہو تو اس کے لیے گورنمنٹ رقم دیتی ہے۔ لڑکیوں کے لیے مسجدوں میں ابتدائی تعلیم کا انتظام کیا جائے ۔ فجر سے ظہر تک اور پھر ظہر سے عصر تک مسجد خالی رہتی ہے۔ ان اوقات میں مسجد کو مدرسہ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح مسجد کا ڈبل استعمال ہو گا۔ وہ اخلاق اور علم دونوں کی تربیت کا مرکز بن جائے گی۔ اسی کے ساتھ جو لڑکے بے کار ادھر ادھر گھومتے رہتے ہیں ان کو ایک جگہ لاکر انھیں چھوٹے چھوٹے کام سکھائے جائیں تاکہ وہ روزگار پر لگ سکیں۔ ۳ اکتوبر کی صبح کو بمبئی سے پونہ جانا تھا۔ ہوٹل سے جناب فاروق فیصل کے ساتھ روانگی ہوئی۔ انھوں نے دوسیٹ ریزرو کروائی تھی۔ مگر میں نے ان کا ٹکٹ واپس کرا دیا اور اکیلے پونہ گیا میں نے کہا کہ صرف پہنچانے کے لیے کسی کو میرے ساتھ جانے کی ضرورت نہیں۔

ہم لوگ داد ر ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ پورا اسٹیشن ایک وسیع کوڑا خانہ کا نقشہ پیش کر رہا تھا۔ پلیٹ فارم پر انسانوں کا اتنا ہجوم تھا کہ راستہ چلنا مشکل تھا۔ ہر طرف شور اور گندگی کا منظر دکھائی دیتا تھا۔ ہندوستان میں کچھ لوگ تو سب کچھ حاصل کیے ہوئے ہیں مگر بیشتر لوگ ابھی تک بھیڑ بکری کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس تباہ کن صورت حال کا سبب کرپشن کے سوا اور کچھ نہیں۔ دکن ایکسپریس میں سوار ہو کر جب میں پونہ کی طرف روانہ ہوا تو ریلوے لائن کے دونوں طرف جھگی جھونپڑیوں کی قطاریں اس طرح نظر آتی تھیں جیسے کہ یہ بھی ریلوے لائن کا کوئی حصہ ہوں۔ یہ منظر مجھے باہر کے ملکوں میں کہیں بھی دکھائی نہیں دیا۔

سفر قدیم ترین زمانہ سے انسان کی پر شوق تمنا رہا ہے۔ کیوں کہ سفر میں نئے نئے تجربات حاصل ہوتے ہیں۔ ایک قدیم ناول نگار اپنی کہانی کے ایک کردار کی زبان سے کہتا ہے کہ مجھ کو دنیا کے آخری سرے تک لے جاؤ :

Take me away to the end of the world. (10/1085)

سفر عبرت اور نصیحت کا اہم ذریعہ ہے۔ اسی لیے اسلام میں بھی سفر کی خصوصی تعلیم دی گئی ہے۔ قرآن

‹ Previous page Next page › Contents of December 1997 All issues

Printed page