Al-Risala · December 1997 · page

I shall see India free before I die.

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۷

میں فرمایا : قل سیروا فی الارض (الانعام (۱۱) تاہم قدیم زمانہ میں کوئی شخص آخری حد تک سفر نہیں کر سکتا تھا۔ یہ صرف بیسویں صدی میں مشینی سواریوں کی ایجاد کے بعد ہی ممکن ہوا ہے۔ راقم الحروف کو خدا کے فضل سے بار بار طویل سفر کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔ ان سفروں کے دوران مجھ کو عبرت و نصیحت کا جو سامان ملا وہ صرف کتابی مطالعہ کے ذریعہ ممکن نہ تھا۔

پونہ اسٹیشن پر پہنچا تو جناب عبد الصمد شیخ اور دوسرے ساتھی موجود تھے۔ ان کے ہمراہ روانہ ہو کر نیو ایرا کالونی پہنچا۔ یہاں میرا قیام حاجی یونس صاحب کے مکان پر تھا۔ ہوٹل میٹرو پولس میں ۲ اکتوبر کو خطاب تھا۔ تعلیم یافتہ افراد جمع ہوئے۔ میں نے سیرت رسول کی روشنی میں اس امر کی وضاحت کی کہ مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے۔ اس سلسلہ میں ایک بات یہ عرض کی گئی کہ اسلام میں اصل مطلوب چیز امن ہے۔ جنگ ہر حال میں ایک ناپسندیدہ چیز ہے، الا یہ کہ مجبورانہ طور پر کبھی دفاع کے لیے لڑنا پڑے۔ چنانچہ حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ دشمن سے مڈبھیڑ کی تمنا مت کرو، اور اللہ سے عافیت مانگو (لا تتمنوا لقاء العدو و سلوا اللہ العافية)

ایک ملاقات میں محمد اسحاق عثمان خان (پنويل) نے اپنی سادہ زبان میں کہا: اگر ہم ہندوستان میں سچا مسلمان بن کر رہیں اور کاروبار کریں تو ہم کو کوئی بھی تکلیف یا دقت نہیں ہے۔ جناب نسیم علی خان صاحب (۳۵ سال) نے کہا کہ اصل مسئلہ فرقہ پرست ہندو نہیں ہے بلکہ پولیس ہے جس کے پاس ہتھیار ہے اور اختیار بھی۔ یہ دونوں چیزیں ہمارے پاس نہیں ہو سکتیں۔ اس لیے ان سے لڑنا خود کشی ہے۔ ہم کو پولیس سے نہیں ٹکرانا ہے، حتی کہ اگر وہ نقصان کریں تب بھی ہم کو برداشت کر لینا ہے۔ ابتداء تھوڑانقصان ہو سکتا ہے، لیکن اگر اس ابتدائی نقصان کو برداشت کر لیا جائے تو ہم زیادہ بڑے نقصان سے بچ جائیں گے۔

۳ اکتوبر کو مغرب کی نماز پونہ کی مسجد کاغذی پورہ میں پڑھی۔ وہ پہلے ایک چھوٹی سی بوسیدہ مسجد تھی۔ آج وہاں بہت بڑی دو منزلہ عمارت کھڑی ہوئی ہے۔ وہ ایک بہت بڑے ہال کی صورت میں بنائی گئی ہے۔ آپ ملک کی جس مسجد یا مدرسہ میں جائیے، اس میں اضافہ اور ترقی دکھائی دے گا۔ یہ ایک علامت ہے جو بتاتی ہے کہ خدا کا دین ترقی کی طرف مارچ کر رہا ہے۔ مگر کچھ لوگ

‹ Previous page Next page › Contents of December 1997 All issues

Printed page