Al-Risala · December 1997 · page

I shall see India free before I die.

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۷

بدستور دین کی مظلومیت کا اعلان کرنے میں مصروف ہیں۔ میں نے قرآن وحدیث کی روشنی میں بتایا کہ صحیح اسلامی مزاج یہ ہے کہ واقعات کے تاریک پہلو کو نظر انداز کیا جائے اور اس کے روشن پہلو کو دیکھا جائے۔ اس سے ایک طرف شکر کا جذبہ پیدا ہوگا۔ دوسری طرف اس سے مایوسی کے بجائے حوصلہ کی غذا ملے گی۔

اس کے بعد ہم لوگ جناب عطار صاحب کے دفتر (الفا انجینئرنگ ورکس) میں گئے۔ وہاں ایک مختصر میٹنگ کا انتظام تھا۔ میں نے کچھ احادیث کی روشنی میں بتایا کہ زبان کا ایک صحیح استعمال ہے اور دوسرا اس کا غلط استعمال۔ صحیح استعمال پر آدمی انعام کا مستحق بنتا ہے اور غلط استعمال پر عذاب کا۔ مثلاً کسی کے خلاف آپ کو بولنا ہے تو الزام کی بولی بولنا زبان کا غلط استعمال ہے اور دلائل کی بنیاد پر منصفانہ کلام کرنا زبان کا صحیح استعمال۔

آج عشاء کی نماز میں نے پونہ کی کہ مسجد میں پڑھی۔ یہاں نماز کے بعد خطاب ہوا۔ خطاب کا موضوع تھا بدگمانی۔ احادیث کی روشنی میں بتایا کہ گمان کی بنیاد پر رائے قائم کرنا سخت گناہ ہے۔ اس کو سب سے بڑا جھوٹ کہا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آدمی ظاہری بات کو دیکھ کر ایسی بے بنیاد رائے قائم کر لیتا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اس طرح گمان نتیجہ جھوٹ تک پہنچ جاتا ہے۔ آج رات کو جناب حاجی یونس صاحب کی قیام گاہ (نیو ایرا کالونی) میں ایک اجتماع ہوا۔ اس میں تعلیم یافتہ مسلمان شریک ہوئے۔ اس موقع پر میں نے اس مسئلہ کو بیان کیا کہ کمزور لوگ بھی طاقتور پر غالب آتے ہیں۔ اور یہ اللہ کے بنائے ہوئے قانون فطرت کے تحت پیش آتا ہے۔ اس اجتماع میں کالونی کے تقریباً دس عرب طلبہ بھی شامل تھے۔ یہ لوگ پونہ میں اعلیٰ تعلیم کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ ۴ اکتوبر کو فجر کی نماز نیو ایرا کالونی کی مسجد میں پڑھی۔ نماز کے بعد مختصر خطاب ہوا۔ اس میں نماز کی حقیقت کے بارے میں کچھ حدیثیں پیش کی گئیں۔

۴ اکتوبر کو چہار اثر ہ کا سمو پولیٹن ایجوکیشن سوسائٹی (MCES) میں پروگرام تھا۔ ۲۲ ایکڑ کے رقبہ میں پھیلی ہوئی اس دنیا میں مختلف ادارے ہیں جس میں تقریباً سات ہزار لڑکے اور لڑکیاں زیرِ تعلیم ہیں۔ اس کے بعد یہاں کے اسمبلی ہال میں خطاب ہوا۔ ہال پورا بھرا ہوا تھا۔ اس میں سب تعلیم یافتہ افراد شریک تھے۔ اس موقع پر میں نے علم کی اہمیت پر خطاب کیا۔ تقریر کے بعد کچھ تحریری سوالات آئے جن کا جواب دیا گیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1997 All issues

Printed page