Al-Risala · December 1997 · page

I shall see India free before I die.

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۷

ایم سی ای سوسائٹی میں یونانی طب کا بھی ایک شعبہ ہے۔ اس کے ایک کمرہ میں شیشہ کے کیس کے اندر ہر قسم کے مفردات رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک کالے رنگ کی وہ لکڑی تھی جس کو عود صليب کہتے ہیں۔ یہ یونانی طب میں مرگی کی خاص دوا ہے۔ اس کے انچارج حکیم صاحب نے بتایا کہ اس کو عود صليب اس لیے کہتے ہیں کہ اس کو جب توڑا جائے تو اس کے اندر صليب کی مانند قطع نشان ملتا ہے۔ لکڑی کو یہ نام کس نے دیا مسلم اطبار نے ۔ دور عروج میں کسی لکڑی کو عود صليب کہنے میں مسلمان کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ آج مسلم دانشوروں کی کوشش صرف یہ ہوتی ہے کہ وہ لکڑی کا نام کسی نہ کسی طرح عود ہلال یا عود اسلام رکھ سکیں۔ دور عروج کی علامت حقیقت پسندی ہے اور دور زوال کی علامت جذبات پسندی ۔

یہاں کی لائبریری میں ابن سینا کی مشہور کتاب القانون دیکھی ۔ اس کے مقالہ ۱۳ میں "گردہ کی چربی کے نکلنے کی علامت پر بحث ہے۔ اس میں ابن سینا اپنے نزدیک صحیح نقطہ نظر کو بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اصل بات وہ ہے جو میں نے لکھی نہ کہ وہ جس کو موجودہ زمانہ کے جاہل طبیب سمجھ رہے ہیں (كما يعتقده الجَهَلَة مِن اطباء عصرنا هذا) صفحه ۱۴۸ اس کو پڑھتے ہوئے مجھے خیال آیا کہ ابن سینا جیسے ہزاروں دماغ ہیں جنھوں نے ماضی میں اس قسم کے مدعیانہ الفاظ بولنے کی جرات کی ۔ مگر بعد کے زمانہ کی تحقیقات نے خود انھیں کو غلط ثابت کر دیا۔ قدیم کتابوں میں یہ صرف قرآن ہے جو استثنائی طور پر اس کے برعکس ایک مثال ثابت ہوا ہے۔ ۴اکتوبر کومغرب کی نماز پرا ودا کی مسجد میں پڑھی ۔ یہاں مولانا سید نور صاحب امام اور خطیب ہیں وہ ابھی نوجوان ہیں، مگر نہایت سنجیدہ اور ذہین آدمی ہیں۔ عربی اور انگریزی دونوں زبان پر قدرت رکھتے ہیں۔ تقریر کا بھی اچھا ملکہ ہے ۔ صاحب مطالعہ ہونے کی وجہ سے زمانہ کے احوال سے بھی پوری طرح با خبر ہیں۔

نماز کے بعد مسجد میں خطاب ہوا۔ میں نے اپنی تقریر میں نماز کو موضوع بنایا۔ میں نے بتلایا کہ نماز محض رسمی پرستش نہیں ہے بلکہ وہ ایک انقلابی عمل ہے ۔ نماز آدمی کو اعلی اخلاقی انسان بناتی ہے۔ مسلمانوں میں اگر نماز والے اوصاف آجائیں تو وہی ان کی مکمل فلاح کے لیے کافی ہو۔ عشاء کی نماز کے بعد جناب انعام دار صاحب کے مکان پر نشست ہوئی ۔ یہاں شہر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ

‹ Previous page Next page › Contents of December 1997 All issues

Printed page