Al-Risala · December 1997 · page

I shall see India free before I die.

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۷

افراد سو سے زیادہ تعداد میں اکٹھا ہوئے۔ ان کے سامنے تفصیلی خطاب ہوا۔

میں نے کہا کہ ہندوستان میں ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہندو اور مسلم کے درمیان غلط فہمی ہے۔ اس غلط فہمی کو ہمیں ختم کرنا ہے۔ اس کو ختم کیے بغیر کوئی بھی مثبت کام نہیں کیا جا سکتا۔ ۵ اکتوبر کی صبح کو پونہ کالج دیکھا۔ پہلی بار میں نے اس کو ۱۹۷۲ میں دیکھا تھا۔ اس مدت میں یہاں کافی ترقی نظر آئی۔ مجموعی طور پر پونہ میں قابل لحاظ تعلیمی ترقی ہوئی ہے۔ جب کہ مثال کے طور پر دہلی میں مسلمانوں کے اندر ایسی ترقی دکھائی نہیں دیتی، اس کی وجہ تاریخی ہے۔ پونہ میں بہت پہلے سے تعلیم کا چرچا تھا۔ ہندو، عیسائی، پارسی فرقے یہاں سو سال سے پہلے سے تعلیم کا کام کر رہے تھے۔ اس کا فائدہ مسلمانوں کو بھی ملا۔ جب کہ دہلی زیادہ تر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا۔ یہاں طلبہ اور اساتذہ کے درمیان خطاب ہوا۔ میں نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو علم اشیاء دے کر پیدا کیا۔ مگر یہ علم اشیاء بطور امکان انسان کے اندر موجود ہوتا ہے۔ اس امکان کو واقعہ بنانے کے لیے تعلیم کی ضرورت ہے۔ اسی لیے اسلام میں علم کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ جناب انعام دار صاحب نے ایک مجلس میں ہمارے مشن کے بارے میں بولتے ہوئے کہا کہ "مولانا کا مشن کیا ہے، لوگوں میں کانفیڈنس پیدا کرنا۔ کانفیڈنس سب سے زیادہ اہم چیز ہے۔ اگر لوگوں میں کانفیڈنس آجائے تو اس کے بعد ان کے لیے ہر کام آسان ہو جائے گا۔ کانفیڈنس نہ ہو تو آدمی کوئی کام نہیں کر سکتا۔ “ خطاب کے پروگرام کے بعد پرنسپل صاحب کے کمرہ میں نشست ہوئی۔ یہاں ادارہ کے ذمہ داران جمع ہو گئے۔ ان سے سوال و جواب کی صورت میں دیر تک گفتگو ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں میں نے کہا کہ میرے نزدیک مسلمانوں کے لیے سنگل پوائنٹ فارمولا صرف تعلیم ہے۔ مسلمانوں کو اپنی طاقت صرف تعلیم پر لگا دینا چاہیے۔ ان کا نشانہ یہ ہونا چاہیے کہ ان کے اندر صدفی صد لوگ تعلیم یافتہ ہو جائیں۔ تعلیم کے مقابلہ میں ہر چیز کی حیثیت سکینڈری ہے۔ موجودہ تمام مسائل کا واحد سبب تعلیم میں ان کا پچھڑا پن ہے۔

۵ اکتوبر کو ساڑھے گیارہ بجے گولڈن جوبلی ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ میں "نشہ بندی کا پروگرام "منعقد کیا گیا تھا۔ اس میں شرکت کی ۔ عمارت کی بیسمنٹ میں نشہ کے نقصانات تصویر کی صورت میں دکھائے

‹ Previous page Next page › Contents of December 1997 All issues

Printed page