I shall see India free before I die.
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۷
پونہ کی سڑکوں پر سفر کرتے ہوئے بار بار اسپیڈ بریکر کے جھٹکے لگتے ہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ موجودہ وزیرِ اعظم ہند کچھ عرصہ پہلے پونہ آئے تھے۔ اس وقت راتوں رات ان کی گزر گاہ کے تمام اسپیڈ بریکر توڑ دیے گئے اور سڑک راتوں رات ہموار کر دی گئی۔
جس ملک کے حکمران اس طرح صرف ہموار سڑکوں پر سفر کرتے ہیں ان کو کیسے معلوم ہو سکتا ہے کہ وہاں کے عوام کو سڑک کے جھٹکوں کو برداشت کرتے ہوئے سفر کرنا پڑتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ نہایت ضروری ہے کہ حکمران بھی انھیں تجربات سے گزرے جن تجربات سے عوام گزر رہے ہیں اس کے بغیر ملک کی تعمیر نہیں ہو سکتی۔
بمبئی میونسپل کارپوریشن کے معطل ڈپٹی میونسپل کمشنر جی آر کھیر نار کا چرچا پونہ تک میں سنائی دیا۔ یہاں بھی کچھ لوگ ان کے بارہ میں گفتگو کرتے ہوئے نظر آئے۔ آج کل وہ عوامی جلسوں میں حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف پر جوش تقریریں کر رہے ہیں اور ہیرو بنے ہوئے ہیں۔ ایک تقریر میں انھوں نے کہا کہ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں میرے ساتھ ہیں۔
میں نے ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ماضی کے تجربات سے سبق نہیں لیتے ۔ آپ کھیرنارسے بڑی بڑی امیدیں قائم کیے ہوئے ہیں۔ حالاں کہ اس سے پہلے ہم کئی سپر کھیرنار کاتجربہ کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ایک سپرکھیرنارتھے۔ انھوں نے نان کانگریس ازم کی تحریک چلائی۔ اور اس میں انتخابی کامیابی بھی حاصل کی۔ مگر وہ سراسر بے نتیجہ رہی۔ اسی طرح جے پرکاش نرائن ایک سپرکھیرنارتھے۔ انھوں نے ٹوٹل ریو لیوشن (سمپورن کرانتی) کی دھواں دھار تحریک چلائی۔ اور کانگریس حکومت کا خاتمہ کر دیا۔ مگر وہ دوبارہ نتیجہ صفر رہا۔ ایسی حالت میں موجودہ کھیرنارکون ساکارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔ میں نے کہا کہ منفی سرگرمیوں سے کبھی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہو سکتا۔ پونہ میں بمبئی کا اخبار انقلاب کافی پڑھا جاتا ہے۔ اس کے شمارہ ۳۰ ستمبر ۱۹۹۴ میں لندن کے اخبار ٹائمس (۴ ستمبر) کی ایک رپورٹ نقل کی گئی تھی۔ اس میں مذکورہ اخبار کے نامہ نگار لیزلی تھا مس نے بتایا ہے کہ برطانوی خواتین اسلام میں ایک نئی اخلاقیات دریافت کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں بشیرہ (Bashira Rosser Owen) اور مائرا کولمین (Moira Ni Cholman) کا انٹرویو ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ ہم نے اسلام قبول کر کے مسلمان سے شادی کر لی ہے اور ہماری زندگی نہایت خوشگوار
‹ Previous page Next page › Contents of December 1997 All issues