عیدالاضحیٰ
الرسالہ، فروری ۱۹۹۷، صفحہ ۱۰
وقت اس کی تعمیل کی جائے گی۔
مثلاً موجودہ زمانہ میں اسلام کا ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مسلم قوم کے تقریباً تمام اعلیٰ صلاحیت والے لوگ حب عاجلہ میں مبتلا ہیں۔ وہ آج کے لئے عمل کرنے پر راضی نہیں۔ وہ شہرت کے میدانوں میں اپنی ساری طاقت لگا رہے ہیں۔ وہ کام جو اخبار میں چھپے ، جس سے فوراً لیڈری ملتی ہو۔ جو آدمی کو قومی سطح پر با عظمت مقام دیتا ہو۔ آج تمام اعلیٰ صلاحیت کے لوگ اسی قسم کے کاموں کی طرف دوڑ رہے ہیں۔ وہ سنجیدہ اور خاموش تعمیری کام میں اپنے آپ کو وقف کرنے کے لئے تیار نہیں۔
لوگ عید اضحیٰ کے موقع پر جانور کی قربانی کرتے ہیں۔ مگر حقیقی قربانی کا میدان جہاں انہیں اپنی ذات کو اور اپنی صلاحیتوں کو وقف کرنا چاہئے ، وہاں اپنے آپ کو وقف کرنے کے لئے تیار نہیں۔
آج اسلام کے لئے اسی قسم کی قربانی کی ضرورت ہے۔ آج ضرورت ہے کہ دنیا کی ترغیبات کو چھوڑ کر آخرت کی ابدی نعمتوں کے لئے قربانی دی جائے۔
اس مطلوب عمل کی علامت کے لئے جانور کی قربانی کا طریقہ اختیار کرنا گویا ہماری عام زندگی میں اس کو شامل کر دینا ہے۔ خدا کی شریعت کے مطابق ، آدمی بار بار ایسا کرتا ہے کہ وہ جانور کو اپنی خوراک کے لئے ذبح کرتا ہے۔ عید اضحیٰ کے موقع پر جانور کے اسی ذبیحہ کو ابراہیمی یادگار کے طور پر بطور علامت انجام دینے کا حکم دیدیا گیا۔ اس طرح ایک ہونے والی بات کو مزید ایک اعلیٰ سبق کا ذریعہ بنا دیا گیا۔
عید اضحیٰ کے دن صبح کو دو رکعت نماز پڑھی جاتی ہے۔ اس کے بعد جانور کی قربانی دی جاتی ہے۔ یہ دونوں ایک ہی حقیقت کے دو اظہار ہیں۔ نماز بھی حوالگی اور سپردگی کا عہد ہے اور قربانی بھی حوالگی اور سپردگی کا عہد۔ نماز میں رکوع اور سجدہ کے ذریعہ اپنی حوالگی کا اظہار کیا جاتا ہے اور قربانی میں جانور کے ذبیحہ کی صورت میں۔ گویا نماز کے ذریعہ آدمی یہ کہتا ہے کہ جہاں مجھ کو خدا کے آگے جھکنا ہو گا وہاں میں جھک جاؤں گا ، اور قربانی کے ذریعہ وہ کہتا ہے کہ جہاں مجھے اپنی جان پیش کرنی ہو گی وہاں میں اپنی جان پیش کر دوں گا۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1997 All issues