Al-Risala · February 1997 · page 19

صحیح رہنمائی

الرسالہ، فروری ۱۹۹۷، صفحہ ۱۹

کرتے ہے۔ اور جو لوگ ایسا کریں ان کے لئے وہی کچھ مقدر رہے جو موجودہ مسلم نسلوں کے یہاں آج ہمیں دکھائی دے رہا ہے۔

اس مسئلہ کا واحد حل یہ ہے کہ مسلمان دوسروں کو الزام دینے کا طریقہ چھوڑ دیں۔ وہ سیاسی محاذ آرائی کو ترک کردیں۔ اور مکمل طور پر علم کے حصول کے میدان میں لگ جائیں۔ علم ہی ہر قسم کی کامیابی کی کنجی ہے۔ علم ہی تمام ترقیوں کا واحد زینہ ہے۔ علم ہے تو سب کچھ ہے۔ علم نہیں تو کچھ بھی نہیں۔

زندگی کی مثال الجھے ہوئے دھاگے کی ہے۔ الجھے ہوئے دھاگے کو سلجھانے کے لئے سب سے پہلے اس کا سرا دریافت کرنا پڑتا ہے۔ سرا مل جانے کے بعد سارے دھاگے کو سلجھانا آسان ہو جاتا ہے، اور اگر سرا نہ ملے تو اس کو سلجھانا ناسخت مشکل ہو جائے گا۔ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کے معاملات بھی الجھے دھاگے کی مانند ہوگئے ہیں۔ اس کو سلجھانے کے لئے، ہمیں سب سے پہلے اس کا سرا دریافت کرنا ہے۔ یہ سرا بلاشبہ علم یا تعلیم ہے۔ یہی بات قرآن سے بھی ثابت ہوتی ہے اور یہی بات تاریخ کے تجربے سے بھی۔ علم آغازِ عمل ہے۔ علم اگر موجود ہو تو عملی جدوجہد صحیح رخ پر چلے گی۔ اور علم اگر موجود نہ ہو تو عملی جدوجہد بھی بے نتیجہ ہو کر رہ جائے گی۔

اسلامی تعلیمات پیغمبرِ انقلاب رازِ حیات انسان اپنے آپ کو پہچان مولانا وحید الدین خاں سیرت پاک کا علمی اور تاریخی مطالعہ مولانا وحید الدین خاں مولانا وحیدالدین خاں Size 22x14.5cm, 24 pages; Rs. 5 Size 22x14.5cm, 292 pages; Rs. 50 Size 22x14.5cm, 208 pages; Rs. 40 Size 22x14.5cm, 144 pages; Rs. 25 AL-RISALA BOOK CENTRE 1, Nizamuddin West Market, Near DESU, New Delhi-110 013 Tel. 4611128, 4611131 Fax 91-11-4697333

‹ Previous page Next page › Contents of February 1997 All issues

Printed page