Al-Risala · February 1997 · page 23

سفر نامہ یورپ ۳

الرسالہ، فروری ۱۹۹۷، صفحہ ۲۳

زبان کے ذریعہ انسانی تعلقات قائم ہوتے ہیں۔ زبان کے ذریعہ جو تبادلۂ خیال ہوتا ہے وہ افکار میں ترقی کا ذریعہ بنتا ہے۔ اس دنیا میں وہی لوگ زیادہ بڑا کام کر پاتے ہیں جو زیادہ زبانیں جانتے ہوں۔

۲۴ اکتوبر کو جب میں فلارنس میں تھا، مکمل سورج گرہن پڑا۔ تاہم اٹلی میں وہ قابلِ مشاہدہ نہیں تھا۔ ہندوستان میں بنگال سے لے کر راجستھان تک ایک مخصوص پٹی میں وہ دیکھا جا سکتا تھا راجستھان میں الور کے علاقہ میں سورج کو مکمل گرہن کی حالت میں دیکھا گیا۔ صبح کو ساڑھے آٹھ بجے تقریباً ۵۰ سیکنڈ کے لئے چاند نے پوری طرح سورج کو ڈھک لیا۔ ذیل کی تصویر سے اس کا اندازہ ہوگا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق، کچھ دیر کے لئے زمین پر تاریکی چھا گئی۔ ستارے دکھائی دینے لگے۔ ٹمپریچر اتنا گر گیا کہ لوگ سردی سے کانپنے لگے۔ جانوروں کو خوف زدہ حالت میں ادھر اُدھر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا، وغیرہ۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1997 All issues

Printed page