Al-Risala · February 1997 · page 36

We have to learn to live with problems.

الرسالہ، فروری ۱۹۹۷، صفحہ ۳۶

میں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ غریب ملکوں کے اگر مسائل ہیں تو امیر ملکوں کے بھی مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھر اس کا حل کیا ہے۔ میں نے کہا کہ اس کا حل صرف یہ ہے کہ ہم مسائل کے ساتھ جینا سیکھیں:

We have to learn to live with problems.

انھوں نے میرے نقطۂ نظر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ یہ ہے کہ مسائل زندگی کا حصہ ہیں۔ جب مسائل ختم ہوں گے تو زندگی بھی ختم ہو جائے گی : When problems have finished, may be also life has. میں روم میں پوپ جان پال دوم سے ملنا چاہتا تھا۔ مگر ان دنوں ان کی طبیعت خراب تھی اس لئے ملاقات کا انتظام نہ ہوسکا۔ پوپ کا لفظ لاطینی پاپا سے بنا ہے جس کے معنی باپ کے ہوتے ہیں۔ تیسری صدی سے لے کر بعد کی صدیوں تک یہ لفظ عام پریسیٹ یا بشپ کے لئے بولا جاتا تھا۔ مگر نویں صدی عیسوی سے پوپ کا لفظ مخصوص طور پر صرف روم ( ویٹیکن سٹی) کے ہیڈ کے لئے استعمال ہونے لگا۔

روم میں ایک صاحب نے کہا کیا آپ جانتے ہیں کہ پوپ جان پال دوم کی اہمیت کیا ہے۔ وہ صرف یہ نہیں ہے کہ وہ سب سے چھوٹے ملک کے ہیڈ ہیں، بلکہ اسی کے ساتھ وہ سب سے بڑی غیر حکومتی تنظیم کے ذمہ دار اعلیٰ ہیں :

Do you know what is the significance of Pope John Paul II. It is not that he is the head of the smallest country. But at the same time he is also the head of the largest non-governmental organization. ۳۰ سال پہلے سکنڈ ویٹیکن کونسل نے طے کیا تھا کہ دوسرے مذاہب کے ساتھ ڈائیلاگ شروع کیا جائے۔ اس وقت اس سے مراد زیادہ تر یہودی اور پروٹسٹنٹ تھے۔ بعد کو ہند و اور بدھسٹ وغیرہ بھی اس میں شامل کر لئے گئے۔ اب بھی اگرچہ رومن کیتھولک چرچ کے مذہب کے لوگوں سے ڈائیلاگ جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اس اسلام سے وہ لوگ سب سے زیادہ

‹ Previous page Next page › Contents of February 1997 All issues

Printed page