We have to learn to live with problems.
الرسالہ، فروری ۱۹۹۷، صفحہ ۳۷
ڈائیلاگ ممکن نہ ہوسکا۔ واضح ہو کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان پچھلے ۲۰ سال سے ڈائیلاگ جاری ہے۔ میں خود بھی کئی ڈائیلاگ میں شریک ہو چکا ہوں۔ پہلا ڈائیلاگ جس میں میں شریک ہوا وہ ویٹیکن اور علماءِ اسلام کے درمیان فروری۱۹۷۶میں طرابلس میں ہوا تھا۔ ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ پچھلے ہزار سال سے ویسٹ ایشیا عالمی سیاست کا مرکز رہا ہے۔ ابتدائی صدیوں میں شام وفلسطین کے مقدس مقامات پر قبضہ کا مسئلہ اس کا سبب بنا ہوا تھا۔ اس کے بعد برٹش ایمپائر کے زمانہ میں اس نزاع کا مرکز نہر سویز کا علاقہ بن گیا۔ کیوں کہ صنعتی انقلاب نے نہر سویز کو لائف لائن (Life-Line) کی حیثیت دے دی تھی ۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد اب عرب پٹرول اس کا سبب ہے۔ اور دوبارہ اس کی وجہ یہ ہے کہ مغرب کی صنعتی قوموں کے لئے پٹرول لائف بلڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔
روم میں ویٹیکن کے زیرِ انتظام ایک بڑا کتب خانہ ہے۔ یہاں مختلف موضوعات پر عربی مخطوطات اور کتابوں کا بھی ایک ذخیرہ کیٹلاگ نمبر ۴ ۱۳۸ (عرب) کے تحت محفوظ ہے۔ ان میں ابوالحسن بن العطار (وفات ۲۷۲، ہجری) کی کتاب ” ادب الخطیب“ کا ایک نادر قلمی نسخہ ہے۔ یہ قلمی نسخہ اپنی قدامت اور دوسری امتیازی خصوصیات کی بنا پر بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ غالباً اس نوعیت کا کوئی دوسرا نسخہ کہیں اور موجود نہیں۔ الجزائر کے ڈاکٹر محمد اسلیمانی نے ملاقات کے دوران بتایا کہ انھوں نے ” ادب الخطیب“ کے مذکورہ قلمی نسخہ کی ایک فوٹو کاپی حاصل کرکے اس کو جدید انداز میں ایڈٹ کیا ہے، اور اب وہ اس کو چھپو اکر شائع کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم ان کی خواہش ہے کہ چھپنے سے پہلے میں اس پر ایک نظر ڈال لوں اور اس کے لئے کم از کم تین صفحہ کا ایک دیباچہ لکھوں۔ ان کے شدید اصرار کی وجہ سے میں انکار نہ کر سکا۔ چنانچہ واپسی کے بعد کتاب کے ٹائپ شدہ مسودہ کو پڑھا اور ۳۱ اکتوبر کو ۳ صفحہ کا ایک عربی دیباچہ تیار کر کے بذریعہ فیکس ان کو روانہ کر دیا گیا۔
ابو الحسن ابن العطار امام نووی (شارح مسلم) کے خاص شاگرد تھے۔ زمانہ طالب علمی کا
‹ Previous page Next page › Contents of February 1997 All issues