Al-Risala · February 1997 · page 40

We have to learn to live with problems.

الرسالہ، فروری ۱۹۹۷، صفحہ ۴۰

ڈاکٹر لیونارڈو (۲۰ سال ) فطری طور پر نہایت صالح انسان ہیں۔ اس بار وہی میرے گائیڈ تھے۔ اس لئے ان سے کافی باتیں کرنے کا موقع ملا۔ کار میں یہاں سے وہاں جاتے ہوئے میں ہمیشہ انہیں اسلام کے تعمیری پہلوؤں کے بارہ میں کچھ نہ کچھ بتاتا رہتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی بار میں آپ سے مل چکا ہوں۔ مگر اس بار میں نے آپ کو بہت زیادہ جانا اور بہت زیادہ آپ سے متاثر ہوا۔ آپ واقعی ایک مسلم مولانا ہیں۔ انھوں نے میرے بچوں کے بارہ میں دریافت کیا۔ میں نے ڈاکٹر ثانی اثنین کا تعارف کرایا۔ انھوں نے پوچھا کہ ثانی اثنین کا کیا مطلب ہے۔ میں نے کہا کہ دو میں کا دوسرا (second of the two) انھوں نے کہا کہ پھر میں آپ کا تیسرا شاگرد ہوں۔ میں نے کہا کہ پھر آپ تین میں سے تیسرے (third of the three) ہیں۔ وہ بہت خوش ہوئے۔ ۲۶ اکتوبر کو میرے ہوٹل کے کمرہ میں مجھ سے ملنے کے لئے آئے تو میں نے کہا کہ آج رات میں نے خواب دیکھا کہ جیسے کوئی مجھ سے کہہ رہا ہے:

You are striving to bring out a revolution of peace. And Dr. Leonardo is the third of the three in this noble cause. وہ بہت خوش ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اس سے پورا اتفاق ہے۔ اور میں فخر کے ساتھ تین میں کا تیسرا بننے پر راضی ہوں۔

روم میں میرا قیام دو دن کے لئے تھا ۔ ۲۷اکتوبر کی شام کو مجھے ایئر انڈیا کے ذریعہ دہلی کے لئے روانہ ہونا تھا۔ میں نے یہ پروگرام بنایا کہ ہوٹل ہالی ڈے ان سے ایسے وقت میں نکلوں کہ روم کی مسجد اور اسلامک سنٹر کو دیکھتے ہوئے وہیں سے سیدھے ایئر پورٹ چلا جاؤں ۔ اس کے مطابق ڈاکٹر لیونارڈو کے ساتھ ۱۱ بجے دن میں ہوٹل سے روانگی ہوئی۔

دوپہر کو میں روم کی مسجد اور اسلامک سنٹر میں تھا۔ یہ مسجد یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہے اور اسی کے ساتھ وہ غیر معمولی طور پر شاندار ہے۔ یہ مسجد بھی ہے اور اسی کے ساتھ اسلامک سنٹر بھی۔ اس کے باہر بورڈ پر اس کے بارہ میں ساری تفصیل لکھی ہوئی ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1997 All issues

Printed page