Al-Risala · January 1998 · page 14

ذائقہ ایمان

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۸، صفحہ ۱۴

اس طرح گزارے کہ وہ ہر معاملے میں خدائی احکام کی پیروی کر رہا ہے۔ اندرونی خواہشوں کو زیر کرنے سے لے کر بیرونی کردار کو ربانی بنانے تک، ہر معاملے میں وہ خدا کا تابعدار بنارہے، وہ اپنی پوری زندگی کو خدا کے رنگ میں رنگ لے۔

اس قسم کی زندگی گزارنا کوئی سادہ معاملہ نہیں۔ یہ پورے معنوں میں ایک مجاہدانہ معاملہ ہے۔ مسلسل جدوجہد ہی کے ذریعہ آدمی اس پر قائم رہ سکتا ہے۔

اس طرح اسلامی زندگی میں بار بار ایسا ہوتا ہے کہ آدمی کے سامنے دو راہیں آتی ہیں۔ ایک وہ جو اسلامی ہے، مگر اس میں طرح طرح کی مشکلات ہیں۔ دوسرے وہ جو اسلامی نہیں، مگر بظاہر اس میں آسانیاں ہی آسانیاں ہیں، مگر جو سچا مومن ہے وہ بلاجھجک اسلامی طریقے کو اختیار کر لیتا ہے اور غیر اسلامی طریقے کو ترک کر دیتاہے۔ کیوں کہ اسلامی طریقہ ظاہری ناموافقت کے باوجود اس کے لیے خوش مزہ بن جاتا ہے اور غیر اسلامی طریقہ ظاہری موافقت کے باوجود اس کو سخت بدمزہ محسوس ہونے لگتا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1998 All issues

Printed page