Al-Risala · March 1998 · page 26

موافق میدان

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۸، صفحہ ۲۶

کی طرف سے ضد کا مظاہرہ ہو اگر انھوں نے ضد کو چھوڑ کر ایک طرفہ شرائط پر ان سے صلح کر لی۔ "ایمان پر ایمان کا اضافہ " سے مراد یہ ہے کہ اب تک وہ معمول کے حالات میں ایمان والے بنے ہوئے تھے، اب انھوں نے غیر معمولی حالات میں صاحب ایمان ہونے کا ثبوت دیا۔ جس خدا کو وہ پہلے جذبات کے ٹھہراؤ کی حالت میں مانے ہوئے تھے اس خدا کو اب انھوں نے جذبات کے ہیجان کی حالت میں مانا۔ جس خدا کے حکم کی تعمیل مزاج کی موافقفت کے ساتھ کر رہے تھے ، اس خدا کے حکم کی تعمیل انھوں نے مزاج کی مخالفت کے باوجود کی۔ جس خدا کے نام پر انھوں نے اپنا سراونچا کیا تھا ، اسی خدا کے حکم سے انھوں نے اب اپنا سر نیچا کر لیا۔

" زمین و آسمان کا تمام لشکر اللہ کا ہے ۔ " یہ بات اس موقع پر کیوں کہی گئی۔ جواب یہ ہے کہ خدا کی ایک سنت کو بتانے کے لئے ۔ اس کائنات میں ہر قسم کی طاقت صرف خدا کے ہاتھ میں ہے ۔ وہ رسول اور اصحاب رسول کو فرشتوں کی فوج کے ذریعہ معجزاتی طور پر غالب کر سکتا تھا۔ مگر یہ دنیا دار الامتحان ہے۔ یہاں کے لئے خدا کا یہ قانون نہیں۔ موجودہ دنیا میں ہر ایک کو آزادی ہے۔ اس لئے یہاں تمام واقعات اسباب کے پردے میں ظاہر ہوتے ہیں۔ خدا نے اپنے رسول کو " ذلت آمیز صلح " پر رضى ہو جانے کا حکم اس لئے دیا ، کیوں کہ موجودہ عالم اسباب میں باعزت فتح کی منزل تک پہنچنے کا راستہ یہی ہے ۔

متفقہ روایات کے مطابق سورہ فتح حدیبیہ سے لوٹتے ہوئے ذی قعدہ ۶ ھ میں نازل ہوئی ۔ اس سے ظاہر ہے کہ یہاں دشمن سے صلح کر لینے کو فتح مبین کہا گیا ہے ۔ اس صلح کی تاریخ اور اس کی دفعات کو دیکھنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس کا سارا خلاصہ یہ تھا کہ دشمن کی تمام شرائط کو مان کر اس سے یہ عہد لے لیا جائے کہ ہمارے اور تمہارے درمیان اگلے دس سال تک جنگ نہ ہوگی۔ گویا اس سورہ میں جس چیز کو فتح مبین کہا گیا ہے وہ اپنی حقیقت کے اعتبار سے یہ تھا کہ دشمن کو میدان جنگ سے ہٹا کر میدان امن میں لایا جائے۔

اس معاہدہ کا فریق اول (مسلمان) محض عام قسم کا ایک گروہ نہ تھا بلکہ وہ ایک داعی گروہ تھا۔ اس کے پاس دنیا کی سب سے بڑی صداقت تھی۔ ایسی صداقت جو عقل اور فطرت کو مسخر کر لینے والی ہے۔ اس حقیقت کو سامنے رکھا جائے تو اس معاہدہ کے معنی اس وقت یہ تھے کہ مسلمانوں اور غیر مسلموں کے

‹ Previous page Next page › Contents of March 1998 All issues

Printed page