Slavery or freedom, choose between the two.
الرسالہ، مئی ۱۹۹۸، صفحہ ۴۷
اس المیہ کایہ سبب غالباً یہ ہے کہ وہ سیاست کے میدان میں کودے، مگر ان کو سیاست کا ابتدائی اصول معلوم نہ تھا کہ سیاست ممکنات میں عمل کرنے کا فن ہے : Politics is the art of the possible. انسان کے دماغ میں بڑی بڑی آرزوئیں ہوتی تھے۔ وہ اپنے ذہن میں تخیلات کا ایک فرضی محل تیار کرتا ہے۔ مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ کسی آدمی کے الفاظ کبھی تاریخ نہیں بنتے۔ عمل کی دنیا میں صرف وہ چیز واقعہ بنتی ہے جس کے حق میں واقعات کی موافقت موجود ہو۔ ہمارے لیڈر، ہندو اور مسلمان دونوں اپنے تخیلات میں جی رہے تھے۔ وہ خارجی دنیا کے حقائق سے باخبر نہ تھے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی بڑی طوفان خیز سرگرمیوں کے باوجود وہ حقیقی معنوں میں کوئی مثبت نتیجہ پیدا نہ کر سکے۔ موجودہ اسباب کی دنیا میں صرف حقائق واقعہ بن سکتے ہیں نہ کہ کسی کے خوش کن تخیلات ۔ یہی وہ مقام ہے جہاں ہماری قومی تاریخ کا ایک باب ختم ہوا ہے، اور یہی وہ مقام ہے جہاں سے نئے عنوان کے تحت ہم اپنی قومی تاریخ کا نیا باب شروع کر سکتے ہیں۔ کتابِ زندگی زندگی گزارنے کے رہنما اصول مولانا وحید الدین خاں Size 22×14.5cm, pages 252 Rs. 55 عظمتِ اسلام اسلام کی فکری اور تاریخی عظمت کا بین بیان اسلامی طرزِ زندگی کے امتیازی اوصاف مولانا وحیدالدین خاں Size 22×14.5cm, pages 292 Rs. 50 ہندستانی مسلمان مولانا وحیدالدین خاں Size 22×14.5cm, pages 232 Rs. 40