Al-Risala · May 1998 · page 48

Slavery or freedom, choose between the two.

الرسالہ، مئی ۱۹۹۸، صفحہ ۴۸

خبر نامہ ۴۔ اسلامک مرکز - ۱۳۳

نئی دہلی میں لاس اینجلس ٹائیمس (امریکی ڈیلی) کے بیورو چیف مسٹر ڈکٹر فلکنز (Dexter Filkins) نے ۲۱ جنوری ۱۹۹۸ء کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ اس کا تعلق ہندوستانی مسلمانوں کی سیاست سے تھا۔ ایک سوال یہ تھا کہ کٹر ہندو جماعت موجودہ الیکشن میں اگر برسراقتدار آجائے تو وہ اجودھیا کی بابری مسجد کی طرح دوسری مسجدوں کو بھی گرانا شروع کر سکتی ہے۔ اس کے بارے میں آپ کی سوچ کیا ہے۔ جواب دیا گیا کہ ایسا ہونا ممکن نہیں۔ اس قسم کا تباہ کن واقعہ تاریخ میں قابل اعادہ نہیں ہوتا ۔ آپ ایٹم بم کو بار بار نہیں گراسکتے ۲۔

انورت بھون (نئی دہلی) میں ۲۶ جنوری ۱۹۹۸ء کو ایک جلسہ ہوا۔ اس کا موضوع یہ تھا کہ لوگوں میں روحانیت اور اخلاق کیسے پیدا کیا جائے۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی اور موضوع پر اظہار خیال کیا۔

ایک امریکی ادارہ نان وائلنس انٹر نیشنل کے تحت واشنگٹن میں ۶ - ۷ فروری ۱۹۹۸ء کو ایک کانفرنس ہوئی ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اسلام اور نان وائلنس کے موضوع پر اپنے خیالات پیش کیے۔ اس کی تفصیل ان شاء اللہ سفر نامہ کے تحت الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔

اسلامی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (دہلی) کے تحت ایک جلسہ ہوا۔ اس کا موضوع الیکشن اور ہندوستانی مسلمان تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر اظہار خیال کیا۔ آخر میں سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ یہ جلسہ ۲۱ فروری ۱۹۹۸ء کو ہوا۔ سنڈے میگزین (کلکتہ) کے نمائندہ مسٹر این وی سبرامنیم نے ۶ مارچ ۱۹۹۸ء کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر موجودہ زمانہ کے مسلم مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ موجودہ زمانہ میں کچھ مسلم نوجوانوں میں تشدد کا جو رجحان ابھرا ہے اس کا تعلق اسلامی تعلیمات سے نہیں ہے۔ یہ بعض مسلم رہنماؤں کی غلط رہنمائی کے نتیجہ میں پیدا ہوا ہے۔

پرولائف میگزین (نئی دہلی) کی خاتون نمائندہ مسزانو کما بھٹا چاریہ نے ۱۰ مارچ ۱۹۹۸ء

‹ Previous page Next page › Contents of May 1998 All issues

Printed page