Sri Lankans crush India
الرسالہ، جنوری ۱۹۹۸، صفحہ ۲۸
سلسلہ میں انھوں نے اپنے کئی واقعات بتائے۔ مثلاً ایک بار ایسا ہوا کہ یہاں کی ایک مسجد میں کسی شرپسند آدمی نے خنزیر کا گوشت ڈال دیا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ مسلمان مسجد میں خنزیر کو دیکھ کر بھڑک اٹھیں گے اور پھر انھیں فساد کرنے اور لوٹ مار کرنے کا موقع مل جائے گا۔ مگر رحیمی صاحب نے خاموشی کے ساتھ گوشت کو اٹھا کر دور گڑھے میں ڈال دیا اور مسجد کو پانی سے دھو دیا۔ اس طرح سازش کرنے والوں کی سازش پہلے ہی مرحلہ میں ناکام ہوگئی۔ انھیں ڈی ایس پی کی طرف سے ایک سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہے جو یہاں نقل کیا جاتا ہے : ایک صاحب نے کہا کہ آپ جس نظریہ کی تبلیغ کرتے ہیں اس کو ہندوستان کے کتنے مسلمان مانتے ہیں۔ میں نے کہا کہ سارے ہی مسلمان مانتے ہیں۔ غالباً کوئی ایک بھی ایسا مسلمان نہیں جو میری بات کو نہ مانتا ہو۔
ان کو اچنبھا ہوا۔ میں نے کہا کہ اس میں اچنبھا کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں جو کہتا ہوں وہ عین فطرت کی بات ہے، پھر کون ہے جو فطرت کو رد کر سکے۔ میں صبر و تحمل کی بات کرتا ہوں۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 1998 All issues