Al-Risala · July 1998 · page 25

جھوٹ کی اشاعت

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۸، صفحہ ۲۵

جھوٹ کی اشاعت

نوائے وقت پاکستان کا مشہور اردو روزنامہ ہے جو تقریباً ۶۰ سال سے جاری وہ پاکستان کے پانچ شہر (لاہور، کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان) سے بیک وقت شائع ہوتا ہے۔ اس کی لاہور کی اشاعت مورخہ ۷ اپریل ۱۹۹۸ (۹ ذی الحجہ ۱۴۱۸ھ)میں میں ایک خبر شائع ہوئی ہے۔ یہ اس کے صفحہ آخر سے شروع ہوتی ہے اور صفحہ ۱۱ پر مکمل ہوئی ہے۔ نوائے وقت کی یہ خبر اس کے عنوان کے ساتھ بجنسہ یہاں درج کی جاتی ہے :

مولانا وحید الدین خان پر نئی دہلی میں قاتلانہ حملہ نئی دہلی (جی این این) بھارت کے متنازعہ مصنف اور اسکالر وحید الدین خان صبح ایک قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے۔ حملے کے باعث ان کی کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وحید الدین خان اپنے دفتر واقع نیودہلی میں داخل ہو رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے لاٹھیوں اور ہاکیوں سے ان پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ متنازعہ مصنف نے حال ہی میں بدنام زمانہ مصنف اور گستاخ رسول سلمان رشدی کے دفاع میں ایک متنازعہ کتاب لکھی ہے۔ کتاب میں ایرانی پیشوا آیت اللہ خمینی کی طرف سے سلمان رشدی کے قتل کے فتوی کی مذمت کی گئی ہے۔ سلمان رشدی کے حامی مصنف کے بیٹے نے کہا کہ یہ کارروائی حکومت ایران کے ایماء پر کی گئی ہے۔

(ختم)

۱- یہ خبر بالکل بے بنیاد ہے۔ ایسا کوئی واقعہ خدا کے فضل سے میری زندگی میں کبھی پیش نہیں آیا نہ دہلی میں اور نہ کہیں اور۔ مجھے تعجب ہے کہ اتنی زیادہ بے اصل خبر کیسے وضع کی گئی اور کیسے وہ ایک موقر مسلم اخبار میں شائع ہوئی ۔

۲- خبر میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ فرضی واقعہ کس تاریخ کو پیش آیا۔ جس نیوز ایجنسی کے حوالے سے یہ خبر شائع کی گئی اس کا نام جی این این درج ہے۔ میرے علم کے مطابق یہ کوئی نیوز ایجنسی نہیں ہے، وہ صرف ایک فرضی نام ہے۔ اور نہ اس قسم کی کوئی خبر مقامی پولیس کے دفتر میں درج ہے۔ ۳- خبر میں راقم الحروف کو متنازعہ شخصیت بتایا گیا ہے۔ یہ ایک لغو بات ہے۔ متنازعہ مسلم شخصیت

‹ Previous page Next page › Contents of July 1998 All issues

Printed page