Al-Risala · July 1998 · page 26

جھوٹ کی اشاعت

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۸، صفحہ ۲۶

وہ ہے جو اسلام کے مسلمہ اصولوں سے انحراف کرے ۔ میں خدا کے فضل سے مکمل طور پر اہلِ سنت والجماعت کے عقیدہ اور مسلک پر ہوں ۔ میں نے اس سے نہ کلی انحراف کیا ہے اور نہ جزئی انحراف ۔ ایسی حالت میں مجھ کو متنازعہ شخصیت کہنا بلا شبہ ایک شر انگیز بات ہے ۔

یہ صحیح ہے کہ بعض لوگوں نے کسی معاملہ میں مجھ سے اختلاف کیا ہے ۔ مگر اس قسم کا اختلاف ایک فطری چیز ہے ۔ اسلامی تاریخ کی تمام بڑی بڑی شخصیتوں سے کسی نہ کسی نے بعض معاملات میں اختلاف کیا ہے ۔ مگر محض اس بنا پر یہ لوگ متنازعہ شخصیت نہیں بن جاتے ۔

موجودہ زمانہ میں مسٹر محمد علی جناح سے کانگریسی مسلمانوں اور جمیعیۃ علماء ہند سے وابستہ علماء نے اختلاف کیا۔ مولانا حسین احمد مدنی اور مولانا ابو الکلام آزاد سے مسلم لیگی قائدین نے اختلاف کیا۔ مولانا ابوالاعلیٰ مودودی سے ہند و پاک کے بہت سے علماء نے اختلاف کیا۔ مگر کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ اس اختلاف کی بنا پر مسٹر محمد علی جناح ، مولانا حسین احمد مدنی ، مولانا ابو الکلام آزاد ، مولانا ابوالاعلیٰ مودودی متنازعہ شخصیت تھے ۔ ایسی حالت میں صرف بعض اختلاف کی بنا پر مجھ کو متنازعہ شخصیت کہنا غیر علمی بھی ہے اور غیر اسلامی بھی ۔

۴- راقم الحروف کی کتاب " شتمِ رسول کا مسئلہ" کوئی حالیہ کتاب نہیں ۔ وہ بہت پہلے شائع ہو چکی ہے ۔ یہ کتاب نہ امام خمینی کے فتوے کی مذمت میں لکھی گئی ہے اور نہ سلمان رشدی کی حمایت و مدافعت میں ۔ وہ شتمِ رسول کے مسئلہ کا خالص علمی اور تاریخی تجزیہ ہے ۔ مزید یہ کہ اس کتاب میں مسئلہ کے بارے میں جو نقطۂ نظر بیان کیا گیا ہے وہ مصنف کا محض انفرادی نقطہ نظر نہیں ۔ دوسرے ایسے علماء بھی موجود ہیں جو ٹھیک اسی نقطہ نظر کے حامی ہیں ۔ مثال کے طور پر ڈاکٹر عبد اللہ عمر نصیف سعودی عرب کے مشہور عالم ہیں ۔ اس مسئلہ میں ان کی عین وہی رائے ہے جس کا اظہار راقم الحروف نے اپنی کتاب میں کیا ہے ۔ ملاحظہ ہو ، شتمِ رسول کا مسئلہ ، صفحہ ۱۸۹ ۔

۵- مسلم صحافت ، خاص طور پر اردو صحافت میں اس قسم کی خبروں کی اشاعت کوئی انوکھی بات نہیں ۔ تقریباً ہر روز ان اخباروں میں اس قسم کے بے بنیاد قصے چھپتے رہتے ہیں ۔ مگر ایک اور پہلو سے دیکھا جائے تو یہ کوئی سادہ بات نہیں ، یہ بے حد سنگین بات ہے ۔

مشہور لبنانی مفکر خلیل جبران (۱۹۳۱ - ۱۸۸۳) نے کہا تھا کہ درخت کا ایک

‹ Previous page Next page › Contents of July 1998 All issues

Printed page