Al-Risala · July 1998 · page 31

سفر نامہ امریکہ

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۸، صفحہ ۳۱

سفر نامہ امریکہ

امریکہ میں پچھلے ۲۵ سال کے درمیان تقریباً ایک ہزار اسلامک سنٹر بنائے گئے ہیں ۔ انھیں میں سے ایک مذکورہ سنٹر ہے جو ماؤنٹ ہالی (Mount Holly) میں واقع ہے۔ اس کے صدر مولانا ذکی الدین الشرفی ہیں (609-2659370 .Tel) اس سنٹر کی دعوت پر امریکہ کا سفر ہوا۔ اس سلسلہ میں وہاں کے مختلف مقامات پر جانے کا اتفاق ہوا۔ ذیل میں اس سفر کی مختصر روداد درج کی جاتی ہے۔

۲۰ اگست ۱۹۹۶ء کی رات کو ۱۰ بجے دہلی سے روانگی ہوئی۔ راستہ میں ایک جگہ ریڈ لائٹ پر ہماری گاڑی رکی ۔ اتنے میں ایک اور گاڑی آکر وہاں کھڑی ہوگئی۔ اس کے اندر تیز آواز میں گانے اور باجے کا کیسٹ بج رہا تھا۔ میں نے سوچا کہ لوگ خارجی چیزوں میں اتنا محو ہیں کہ انھیں اندرونی حقیقتوں کے بارہ میں سوچنے کا موقع نہیں۔ لوگ پر شور آوازوں کے درمیان جیتے ہیں، پھر کیوں کر انھیں فطرت کی خاموش آوازیں سنائی دیں گی۔ لوگ مخلوق کے کثیف نغموں میں بدمست ہو رہے ہیں، پھر وہ خالق کے لطیف نغموں کا ادراک کس طرح کر سکتے ہیں ۔

برٹش ایرویز کی فلائٹ سے ہم اسکے ذریعہ دہلی سے لندن کے لیے روانگی ہوئی۔ دہلی میں نواب ظفر جنگ صاحب نے کہا تھا کہ "آپ ایک آتھر ہیں۔ آپ اپنی کوئی انگریزی کتاب ساتھ لے جائیے اور اس کو فلائٹ کیپٹن کو بطور گفٹ دیجئے ۔ ان لوگوں کی نفسیات کے اعتبار سے میں کہتا ہوں کہ وہ اس کو اپنے لیے آنر سمجھیں گے اور خوش ہو کر اس کو پڑھیں گے۔ اس مشورہ کے مطابق، میں ایک پیکٹ میں ایک انگریزی کتاب اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ دوران پرواز اس کو فلائٹ کیپٹن کو دیا تو وہ بہت خوش ہوا۔ اس کا نام کیپٹن ٹونی (Tony Gepaian) تھا۔ اس نے کہا کہ پرواز کے دوران تو میں مصروف رہوں گا ۔ اس لیے ابھی فوراً نہیں پڑھ سکتا۔ مگر ٹھکانے پر پہنچ کر میں ضرور اس کو پڑھوں گا۔ ساڑھے آٹھ گھنٹہ کی مسلسل پرواز کے بعد جہاز لندن میں اترا۔ اس وقت ۲۱ اگست

‹ Previous page Next page › Contents of July 1998 All issues

Printed page