Al-Risala · July 1998 · page 37

Life is just a fun.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۸، صفحہ ۳۷

آپ کو منزل تک پہنچا دیتی ہے۔ کار میں سب سے بڑا مسئلہ پارکنگ کا ہے۔ جبکہ سب وے میں اس قسم کا کوئی مسئلہ نہیں۔

ورلڈ ٹریڈ سنٹر کئی عمارتوں کے مجموعہ کا نام ہے۔ ان میں سے دو عمارتیں زیادہ اونچی ہیں، دونوں کی ۱۱۰ منزلیں ہیں۔ یہ بلندی تیز رفتار لفٹ کے ذریعہ صرف ایک منٹ میں طے ہوتی ہے۔ ہم لوگ آخری منزل پر گئے اور اوپر کی چھت پر کچھ وقت گزارا۔ یہ وہی عمارت ہے جس میں مشہور بم دھماکہ ہوا تھا ۔ اس کی وجہ سے اس کی دو منزلوں کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ مگر جلد ہی اس کو اس طرح بنالیا گیا کہ اب دیکھنے والوں کو اس کا احساس تک نہیں ہوتا ۔ ہم لوگ ۱۱۰ ویں منزل سے دیر تک شہر اور سمندر کا منظر دیکھتے رہے۔ ہر طرف نیم برہنہ عورتیں چل پھر رہی تھیں۔ میں نے ایک صاحب سے پوچھا کہ یہ عورتیں آخر اس طرح کیوں رہتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کو مسلسل یہ بتایا گیا ہے کہ تمہارا جسم تمہارا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ اس کو چھپانا اپنی شخصیت کے اہم ترین پہلو کو چھپانا ہے۔ اس طرح عورتوں میں اپنے جسم کی نمائش کا ذہن پیدا ہوگیا۔ بعض مسلم ملکوں سے آئے ہوئے نوجوانوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے ملک میں تھے تو ہم اسلام پر فخر کرتے تھے۔ مگر یہاں آکر ہمارا فخر ٹوٹ گیا۔ کیوں کہ اب غیر مسلم قوموں کے مقابلہ میں اسلام اور مسلمان ہم کو بہت کم نظر آتے ہیں ۔ ان میں سے ایک شخص نے کہا کہ خوش قسمتی سے عین اس موقع پر مجھے الرسالہ مل گیا۔ اس نے مجھے مایوسی میں گرنے سے بچالیا۔

۲۲ اگست کی شام کو کناڈا (مانٹریل) سے ریاض احمد صاحب (ایک نوجوان طالب علم) کا ٹیلی فون آیا، وہ بہت دیر تک بات کرتے رہے ۔ ان کو حال میں الرسالہ ملا ہے وہ اس سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ اب خدا کے فضل سے اکثر ملکوں میں الرسالہ مشن کی آواز پہنچ چکی ہے۔ ہر جگہ ایسے لوگ پیدا ہو رہے ہیں جو محسوس کر رہے ہیں کہ وہی فکر درست ہے جو الرسالہ میں پیش کی جا رہی ہے۔

۲۲ اگست کی رات کو میں کچھ ویڈیو کیسٹ دیکھ رہا تھا ۔ یہ امریکی نو مسلموں کے پروگراموں

‹ Previous page Next page › Contents of July 1998 All issues

Printed page