Al-Risala · August 1998 · page 20

الرسالہ مشن

الرسالہ، اگست ۱۹۹۸، صفحہ ۲۰

حیوانات وجود میں آئے اور آخر میں انسان کا ظہور ہوا۔ یہ منظر کشی اتنی کامیاب تھی کہ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کہ ہم شہر کے ایک ہال میں نہیں ہیں بلکہ اٹھاہ کائنات کے کسی مقام پر کھڑے ہو کر اس کی لا محدود وسعتوں میں پیش آنے والے اربوں سال کے واقعات کو دیکھ رہے ہوں۔

یہ پورا منظر اتنا حیرت ناک تھا کہ ایسا محسوس ہوا جیسے کہ میں تخلیقی عمل کے براہ راست مشاہدہ میں اس کے خالق کا بالواسطہ مشاہد ہ کررہاہوں میرے سامنے ایک زندہ اور متحرک کائنات تھی جو بزبانِ حال پکار رہی تھی کہ یہ ناممکن ہے کہ اس کے پیچھے کوئی حی و قیوم خدا موجود نہ ہو۔ ایک سیاح جو ہمارے ساتھ اس مشاہدہ میں شریک تھا ، بعد کو اس سے خدا کے وجود پر گفتگو کرتے ہوئے میں نے کہا کہ حقائق بتا رہے ہیں کہ اس دنیا میں ہمارے لیے بے خدا کا ئنات اور باخدا کائنات کے درمیان انتخاب نہیں ہے۔ بلکہ حقیقی انتخاب باخدا کائنات یا غیر موجود کائنات میں ہے۔ یعنی اگر ہم خدا کے وجود کا انکار کریں تو ہم کو خود کائنات کے وجود کا انکار کرنا پڑے گا۔ چونکہ ہم اپنے تجربہ کی بنا پر کائنات کے وجود کا انکار نہیں کر سکتے۔ اس لیے ہم مجبور ہیں کہ خدا کے وجود کا اقرار کریں : There has always been the question,, “If God created us, then who created God.” But, with the discovery of the Big Bang, the question has been settled. After this discovery, the option for us is not between the universe with God and the universe without God. Instead the real option is between universe with God or no universe at all. ایک گفتگو امریکہ کے اس سفر (فروری ۱۹۹۸) کا ایک تجربہ قابلِ ذکر ہے۔ اس وقت میڈیا میں ہر جگہ عراق کے صدر صدام حسین کے معاملہ کا چرچا تھا۔ صدام حسین اقوام متحدہ کی مشاہداتی ٹیم کو اپنے یہاں ہتھیاروں کے ذخیرے کی کھلی جانچ کی اجازت دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔ تھے۔ اورامریکہ صدرکلنٹن کی قیادت میں بار بار یہ دھمکی دے رہا تھا کہ اگر صدام حسین نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو عراق کو امریکی بمباری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میں نے دیکھا کہ اس معاملہ میں ہندوستان کے مسلمانوں سے لے کر امریکہ کے مسلمانوں تک سب کی رائے ایک ہے۔ ساری دنیا کے مسلمان تقریباً متفقہ طور پر صدام حسین کی حمایت کر رہے ہیں اور امریکہ کی کھلی مذمت۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ مسلمان اس معاملہ کو وقار کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ انھوں نے اس کو مشترک قومی وقار کا مسئلہ بنا لیا ہے۔ شعوری یا غیر شعوری طور پر ہر مسلمان یہ محسوس کرتا ہے کہ صدام حسین کی جیت

‹ Previous page Next page › Contents of August 1998 All issues

Printed page