Al-Risala · August 1998 · page 21

الرسالہ مشن

الرسالہ، اگست ۱۹۹۸، صفحہ ۲۱

ملت کی جیت ہے اور اس کی ہار ملت کی ہار۔ میں وقار کے اس تصور کو ایک جاہلی تصور سمجھتا ہوں۔ میرے نزدیک اصل مسئلہ وقار کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ دعوت کا مسئلہ ہے مسلمانوں پر فرض کے درجہ میں ضروری ہے کہ وہ ہر ایسی کارروائی سے بچیں جو داعی گروہ اور مدعو گروہ کے درمیان غیر معتدل فضا پیدا کرنے والی ہو، خواہ اس کی خاطر انہیں یک طرفہ قربانی کرنی پڑے۔ میرے نزدیک صدام حسین اور اس طرح کے دوسرے لیڈر جنھوں نے مغربی قوموں کے خلاف محاذ آرائی کر کے نفرت کی فضا بنائی وہ بلاشبہ مجرم ہیں۔ بزعم خود وہ اپنے آپ کو مغرب کا قاتل سمجھتے ہیں مگر حقیقتاً وہ دعوت کے قاتل ہیں۔ انھوں نے خدا کے منصوبہ دعوت کو تباہ کرنے کا جرم کیا ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ عراق اور امریکہ کے معاملہ کو مشرقی دادا اور مغربی دادا کی نزاع قرار دیں نہ کہ اسلام اور دشمن اسلام کی نزاع۔ عدالت کسی نزاع کو صرف انصاف کی نظر سے دیکھتی ہے۔ مگر داعی کی سوچ اس سے مختلف ہوتی ہے ۔ داعی ایسے معاملات کو مصلحت دعوت کی نظر سے دیکھتا ہے نہ کہ محض قانونی انصاف کی نظر سے۔ نیا کمپیوٹر امریکہ کی ایک صفت یہ ہے کہ وہاں ریسرچ کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے ۔ اس لیے ہر سال ان کے یہاں نئی نئی تکنیک سامنے آتی رہتی ہیں۔ حال میں ایک نئی تکنیک کے مطابق نئے قسم کے کمپیوٹر تیار کیے گئے ہیں۔ یہ کمپیوٹر اب بازار میں بھی آگئے ہیں۔ ان کی صفت یہ ہے کہ آپ اس کے سامنے صرف بولیں گے اور کمپیوٹر اپنے آپ اس کو ٹائپ کرتا چلا جائے گا۔ اس نئے کمپیوٹر کا نام عام زبان میں بذریعہ آواز (via voice) ہے۔ مزید عجیب بات یہ ہے کہ وہ بہت سستا ہے۔ اس وقت امریکہ میں اس کی قیمت صرف ایک سو ڈالر ہے۔

جب میں اس قسم کی صنعتی ترقیوں کو دیکھتا ہوں تو میری زبان پر یہ لفظ آجاتا ہے ؀ امکانات جنت کا تعارف۔ موجودہ صنعتی ترقی پوری کی پوری مجھے ایک ایسے آئینہ کی مانند معلوم ہوتی ہے جس میں جنت کے مناظر کو دور سے دیکھا جا سکتا ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ راحت اور مسرت کی جو چیزیں جنت کے اندر اپنی معیاری صورت میں دی جانے والی ہیں، وہ تمام چیزیں موجودہ دنیا ہی میں غیر معیاری صورت میں رکھ دی گئی ہیں۔ یہ تعارفی چیزیں اس لیے تھیں کہ انسان ان کو دیکھ کر ابدی جنت کا شائق بنے۔ ۔ مگرنادان انسان انھیں تعارفی چیزوں پر ٹوٹ پڑا ۔ اور اس طرح اپنے آپ کو حقیقی راحت و مسرت سے محروم کر لیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1998 All issues

Printed page