Al-Risala · August 1998 · page 34

ایک تضاد

الرسالہ، اگست ۱۹۹۸، صفحہ ۳۴

کی پرورش متمدن دنیا سے بہت دور صحرائی ماحول میں ہوئی۔ ایساہی معاملہ میرا بھی تھا۔ میری نشوونما اپنے گاؤں اور آس پاس کے ماحول میں اس طرح ہوئی، جہاں میری ذہنی تربیت کے لیے صرف فطرت کی دنیا تھی ۔ گاؤں کے سادہ لوگ، گائے اوربکری جیسے معصوم مخلوقات، کھیت اور باغ کی ہریالی، دریا اور میدان کے مناظر، سرکے اوپر پھیلا ہوا آسمان، دن کو صاف چمکتا ہوا سورج اور رات کو روشن ستاروں سے بھری ہوئی فضا، کثافت سے پاک ہوا، اور اس میں اڑتی ہوئی چڑیوں کے مناظر، وغیرہ وغیرہ۔ اس فطری ماحول میں منفی سوچ کے لیے کوئی گنجائش نہ تھی۔ یہ پوری کی پوری ایک مثبت دنیا تھی جہاں صرف مثبت سوچ ہی ابھر سکتی تھی اور یہی میرے ساتھ پیش آیا۔ اس فطری ماحول میں پرورش پانے کا نتیجہ یہ ہوا کہ دو چیزیں میری پوری شخصیت میں رچ بس گئیں۔ یہ دو چیزیں یہ تھیں : ۱۔ سائنٹفک طرز فکر ۔ سائنٹفک طرز فکر دراصل فطرت کے ابدی حقائق کی بنیاد پر بننے والی سوچ کا دوسرا نام ہے۔ اس سوچ کے اجزاء ہیں ــــ ابجیکٹیو تھنکنگ، آفاقی مزاج، وسیع تر انسانیت، حقیقت پر مبنی طرز فکر، باتوں کو ویسا ہی دیکھنا اور سمجھنا جیسا کہ وہ ہیں۔

۲۔ رد عمل کی نفسیات سے محفوظ رہنا۔ رد عمل کی نفسیات عام طور پر قومی مسائل اور حادثات کے زیر اثر بنتی ہیں۔ میں چونکہ ایسے مسائل سے عملاً بے خبر تھا اس لیے میری فکری تشکیل میں ان کا کوئی دخل نہ ہو سکا۔ میں نے کہا کہ وہ قومی مسائل اور حادثات جنھوں نے دوسرے لوگوں کی شخصیتیں بنائیں اگر چہ میں ان کے زمانہ میں پیدا ہو چکا تھا مگر عملاً میں ان سے بے خبر رہا۔ حتی کہ ان واقعات کو میں نے بہت بعد کو اس وقت جانا جب کہ میں نے ان کو کتابوں میں پڑھا۔ اس وقت تک میری فکری شخصیت بن چکی تھی اس لیے وہ میرے لیے صرف واقفیت کا معاملہ تھا نہ کہ شخصیت کی تعمیر کا معاملہ ۔ میں اپنے بارے میں کوئی اور دعویٰ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔ مگر میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ شاید میں موجودہ زمانہ کے علماء میں واحد شخص ہوں جس کی شخصیت کی تعمیر وقتی حالات کے نتیجہ میں نہیں ہوئی بلکہ فطرت کی ابدی دنیا کے زیر اثر ہوئی۔

ایک تضاد

الجزائر اور ترکی کے کچھ افراد سے گفتگو ہوئی۔ وہ اپنے ملک کو چھوڑ کر اب امریکہ میں رہتے ہیں۔ انھوں نے اپنے ملک میں حکومت کے ظلم کی شکایت کی۔ میں نے کہا کہ آپ امریکہ میں کیوں رہتے

‹ Previous page Next page › Contents of August 1998 All issues

Printed page