Al-Risala · August 1998 · page 37

جنت کا ٹکٹ

الرسالہ، اگست ۱۹۹۸، صفحہ ۳۷

یہاں تک کہ لوگ اسلام کو ٹکراؤ اور تنگ نظری اور تشدد کا مذہب سمجھنے لگے۔ یہی منفی فضا ہے جو اسلام کی اشاعت میں واحد رکاوٹ ہے۔

میں نے کہا کہ اگر آپ کارخانہ دار ہیں اور نہایت اعلیٰ کوالٹی کا ایک سامان اپنے یہاں تیار کرتے ہیں لیکن اسی کے ساتھ آپ ایسا عمل بھی کر رہے ہیں جو متوقع کسٹمر کمیونٹی کو آپ سے متنفر کرنے والا ہو تو آپ کا سامان اعلیٰ کوالٹی کے باوجود فروخت ہونے والا نہیں۔

ایسا ہی معاملہ اسلام کا بھی ہے۔ اسلام بلاشبہ اپنی اصل صفات کے اعتبار سے لوگوں کا ایک مطلوب مذہب ہے۔ مگر اسلام اور اس کے مخاطبین کے درمیان مسلمان حائل ہو گئے ہیں۔ یہ حائل ہونا ان کے ذاتی کردار یا اعمال کے اعتبار سے نہیں ہے۔ بلکہ اس اعتبار سے ہے کہ وہ اپنی متشددانہ تحریکوں کو اسلام کے نام پر چلاتے ہیں۔ وہ تنگ نظری اور عدم رواداری پر مبنی اپنی قومی تحریکیں چلاتے ہیں اور اس کو اسلامی تحریک کا نام دے دیتے ہیں۔ اسلام کے نام پر اٹھائی جانے والی یہی غیر اسلامی تحریکیں اسلام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ یہ اسلام کی تصویر کو بگاڑ کر غیر حقیقی طور پر لوگوں کو اس سے متنفر کر رہی ہیں۔

میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ میں اسلامی دعوت کا آغاز جہاں سے ہوگا وہ یہ ہے کہ مسلمان یا تو دوسری قوموں کے مقابلہ میں اپنی حریفانہ اور متشددانہ تحریکوں کو ختم کر دیں یا کم ازکم ایسا کریں کہ وہ ان تحریکوں کو اسلامی تحریک کا نام نہ دیں بلکہ ان کو صرف قومی یا دنیوی تحریکیں بنائیں۔ مسلمان اگر ایسا کریں تو اسلام خود اپنی طاقت سے پھیلنے لگے گا۔ اس کے بعد کوئی بھی چیز اس کا راستہ روکنے والی نہیں۔ ایک تقریر جناب ابراہیم شیخ نیویارک میں رہتے ہیں ۔ اور الرسالہ کے پرانے قاری ہیں۔ ۔انھوں نے اپنے علاقہ کی مسجد میں جمعہ کے دن ایک تقریر کا انتظام کیا۔ یہ ایک چار منزلہ مسجد ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ اس کی سب منزلیں پوری طرح بھری ہوئی تھیں اور ہر منزل پر مائیک کا بہت اچھا انتظام تھا۔ مسجد کی نسبت سے میں نے خالص دینی انداز میں آدھ گھنٹہ کی ایک تقریر کی۔ اس میں کچھ حدیثیں سنائیں اور کچھ صحابہ کے واقعات بیان کیے۔ اور پھر ان کی سادہ تشریح کی۔ میرا حال یہ ہے کہ تقریر کے دوران میں خود اپنے آپ میں گم رہتا ہوں اس لیے مجھے حاضرین کے تاثر کا کچھ اندازہ نہیں ہوتا۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1998 All issues

Printed page