ہر چیز ایک سال میں
الرسالہ، اگست ۱۹۹۸، صفحہ ۴۴
اس لائف پیٹرن کی قیمت یہاں کے لوگوں کو یہ دینی پڑتی ہے کہ ان کی انٹلکچول لائف تقریبا ختم ہو جاتی ہے۔ ان کی کوئی علمی زندگی نہیں ہوتی۔ ان کا ذہن صرف کمانے کے سوال پر مرتکز ہو جاتا ہے۔ نالج کے نام سے لوگ صرف پروفیشنل نالج کو جانتے ہیں۔ کیوں کہ اپنے پروفیشن سے باہر کی چیزوں کو پڑھنے اور جاننے کے لیے ان کے پاس وقت ہی نہیں۔
میں نے کہا کہ آپ جس چیز کو ترقی بتا رہے ہیں وہ نہایت مہنگی قیمت پر ملتی ہے۔ اور اگر آپ اس قسم کی مہنگی قیمت دینے کے لیے تیار ہوں تو خود اپنے ملکوں میں بھی ایسی ہی مادی ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔ نفرت کی قیمت یمن کی ایک پندرہ سالہ عرب لڑکی جو امریکہ ہی میں پیدا ہوئی اور اب وہ ایک امریکی شہری ہے۔ اس سے پوچھا گیا کہ تم امریکہ کے بارے میں کیا رائے رکھتی ہو۔ اس نے کہا کہ مجھے امریکہ سے نفرت ہے۔ پھر پوچھا گیا کہ کیا تم یمن واپس جانا پسند کرو گی ۔ اس نے کہا کہ نہیں۔ پھر پوچھا کہ تم امریکی لہجہ میں انگریزی بولتی ہو، تمہارا لباس امریکی لباس ہے۔ امریکی گاڑی، امریکی کھانا، امریکی فرنیچر، غرض ہر چیز میں تم امریکیوں کی نقل کرتی ہو، پھر بھی تم یمنی ہونے پر فخر کرتی ہو، امریکی ہونے پر تم کو فخر نہیں۔ وہ اس کا کوئی واضح جواب نہ دے سکی۔
یہی حالت تقریبا تمام امریکی مسلمانوں کی ہے۔ اور صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ ہر ملک کے مسلمان اسی - قسم کی منفی سوچ میں مبتلا ہیں۔ ہندوستان میں میری ملاقات حال میں ایک نوجوان سے ہوئی جو وہاں کے ایک اچھے اسکول میں پڑھتے ہیں۔ نوجوان سے گفتگو ہوئی تو فوراً ہی وہ ہندوؤں کو برا بھلا کہنے لگے ۔ اس کا سبب کیا ہے کہ ایک مسلم بچہ یا ایک مسلم نوجوان غیر مسلموں کے بارے میں نفرت اور شکایت کے جذبات لیے ہوئے ہے حالانکہ اس نے براہ راست طور پر اس طرح کی باتوں کا تجربہ نہیں کیا۔ اس کا ذریعہ مسلم معاشرہ ہے۔ ہمارے بچے اور نوجوان اپنے گھروں میں یا مسلم سماج میں ہمیشہ نفرت اور شکایت اور احتجاج کی باتیں سنتے ہیں۔ اس نے ان کے ذہن کو غیر مسلموں کی نسبت سے منفی بنا دیا ہے۔ اس منفی نفسیات کا سب سے بڑا نقصان خود مسلمانوں کے حصہ میں آیا ہے۔ غیر مسلم مسلمانوں کے لیے دعوتی حیثیت رکھتے تھے، ان کو اسلام کا پیغام پہنچانا تھا جو مسلمانوں کے لیے سب سے بڑی عبادت ہے۔ مگر وہ اس سب سے بڑی عبادت کے ثواب سے محروم ہیں۔ دعوت ایک خیر خواہی کا عمل ہے اور نفرت کے ساتھ کبھی خیر خواہانہ عمل جمع نہیں ہوتا۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 1998 All issues