غلط نہی
الرسالہ، اگست ۱۹۹۸، صفحہ ۴۶
بھی غیر قوم کے درمیان رہتا ہوں۔ یہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی عام نفسیات ہے ۔ وہ دنیا کو اپنی قوم اور غیر قوم میں بانٹے ہوئے ہیں۔ اس انسانی تقسیم کا نقصان اتنا زیادہ ہے کہ اس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اسی تقسیم کا یہ نتیجہ ہے کہ اب وسیع تر انسانیت مسلمانوں کا کنسرن (concern) نہیں رہی۔ ان کی ساری دل چسپیاں اپنی قوم کے لیے ہیں نہ کہ انسانیت کے لیے۔ وہ ہر معاملہ میں اپنی قوم کی وکالت کرتے ہیں اور دوسری قوم کی مخالفت ۔
اس صورت حال کا پہلا نقصان یہ ہوا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان مثبت اندازِ پر فکری ارتقاء نہ ہو سکا۔ ان کے لکھنے اور بولنے والوں میں آفاقی طرزِ فکر تقریباً معدوم نظر آتا ہے۔ ان کے فکری ڈھانچہ میں ان کا اپنا مقام امامتِ عالم کا ہے ، اور دوسری قوموں کا مقام صرف یہ کہ وہ ان کی امامت کو قبول کرکے ان کے مقابلہ میں کم تر حیثیت پر راضی ہو جائیں۔ اس مزاج کا نقصان یہ ہے کہ موجودہ زمانہ کے مسلمان دعوتی اسپرٹ سے محروم ہو گئے ۔ جو کہ مسلمان کی اصل امتیازی صفت ہے۔ دعوت کا مطلب دوسروں کی خیر خواہی ہے۔ دعوت کا جذبہ، ہمیشہ اس سینہ میں ابلتاہے جودوسروں کی محبت سے بھرا ہوا ہو۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان برعکس طور پر دوسروں کے حق میں نفرت و شکایت کے جذبات لیے ہوئے ہیں۔ ایسی حالت میں یہ ناممکن ہے کہ دعوت کا آبشار ان کے سینہ سے پھوٹ کر نکلے۔ اسی منفی نفسیات کا یہ نقصان بھی ہے کہ موجودہ زمانہ کے مسلمان مادی اعتبار سے دوسری قوموں سے پچھڑ گئے ہیں ۔ اس لیے کہ مادی ترقی ہمیشہ اس وقت ہوتی ہے جب کہ ایک قوم اور دوسری قوم کے درمیان معتدل انداز میں اختلاط (interaction) ہو رہا ہو۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان اپنی مذکورہ نفسیات کی بنا پر دوسری قوموں سے قریب ہونے کے بجائے دور ہو گئے ، وہ ان سے گھلنے ملنے کے بجائے اپنا علاحدہ گروہ ہی تشخص قائم کرنے کو اسلام سمجھنے لگے۔ اس طرح کے غیر فطری اور غیر معتدل ماحول میں کبھی ترقیاتی سرگرمی جاری نہیں ہو سکتی، اور نہ وہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں میں جاری ہوئی۔ عجیب تجربه امریکہ کے اس سفر میں ایک عجیب تجربہ ہوا۔ ہندوستان کے کچھ سطحی دانشور یہاں کے مسلمانوں میں میرے خلاف جو پروپیگنڈاکر رہے ہیں وہ بے بنیاد پر وپیگنڈا امریکہ تک بھی پہنچ چکا ہے۔ یعنی یہ کہ میں ہندو انتہا پسند جماعتوں (بالفاظ دیگر مسلم دشمن جماعتوں) کا آدمی ہوں اور ان کی حمایت میں سرگرم ہوں۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 1998 All issues