Al-Risala · August 1998 · page 49

انسانی رعایت

الرسالہ، اگست ۱۹۹۸، صفحہ ۴۹

ہی کے نتائج میں سے ایک نتیجہ ہے۔ انسانی زندگی میں بڑی بڑی تبدیلیاں ہمیشہ تدریجی طور پر سیکڑوں سال کے عمل کے نتیجہ ہی میں پیش آتی ہیں۔ دور اول میں جو اسلامی انقلاب آیا اس کا ایک عظیم کارنامہ یہ ہے کہ اس نے انسانی تاریخ میں پہلی بار بہت سی اعلی انسانی قدروں کا آغاز کیا۔ یہ تبدیلی تاریخی پر اس کے طور پر مسلسل جاری رہی یہاں تک کہ وہ مغربی تہذیب کی صورت میں اپنے عروج پر پہنچی۔ مثلاً مذہبی آزادی، جمہوری سیاست، غلامی کا خاتمہ، فطرت کی تسخیر، بین اقوامی انسانی تعلقات، انسانی مساوات، قانونی حکمرانی، وغیرہ اسلام کے اولیات میں داخل ہیں۔ ان تمام چیزوں کا آغاز اسلام نے کیا اور پھر تاریخی عمل سے گزر کر وہ اپنے موجودہ تکمیلی مرحلے تک پہنچا۔

مغربی تہذیب کے ساتھ ہمارا معاملہ نفرت اور عداوت کا نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس حدیث کے تحت ہونا چاہیے کہ : الحكمة ضالة المؤمن اين وجدها فهو احق بها۔

انسانی رعایت

امریکہ کے سفر کے لیے میں ۴ فروری ۱۹۹۸ کی رات کو سوئس ایر کے ذریعہ روانہ ہوا۔ واپسی ۱۷فروری ۱۹۹۸کو ہوئی ۔ ہجری کیلنڈر کے لحاظ سے اب میں اپنی عمر کے ۷۸ سال میں ہوں۔ اس اعتبار سے اب مجھے سفر میں مددگار کی ضرورت ہوتی ہے۔ دہلی سے جاتے ہوئے جناب حبیب محمد صاحب کا ساتھ تھا ان کی وجہ سے سفر میں کافی مدد ملی، مگر واپسی میں مجھے تنہا آنا پڑا۔

۱۶ فروری کو جب میں واشنگٹن ایر پورٹ واپسی کی فلائٹ لینے کے لیے پہنچا تو میں سخت متردد تھا۔ خاص طور پر یہ کہ نیویارک (سوئٹزرلینڈ) میں جہاز بدلنا ہوگا۔ نیویارک کا ایر پورٹ بہت بڑا ہے۔ میں گھبرایا ہوا تھا کہ نیویارک کے مراحل کس طرح طے ہوں گے۔ مگر عملاً یہ میری زندگی کا آسان ترین سفر بن گیا۔

خواجہ کلیم الدین صاحب نیویارک میں رہتے ہیں۔ وہ مجھے پہنچانے کے لیے واشنگٹن ایرپورٹ پر آئے تھے۔ انھوں نے یہ کیا کہ ایر پورٹ پر میرا بورڈنگ کارڈ لیتے ہوئے یہ لکھوا دیا کہ میں ایک سنیئر سٹی زن ہوں (یہ لوگ بوڑھے آدمی کے لیے سینیر سٹی زن کا لفظ استعمال کرتے ہیں) اس کے بعد میں ایر لائن کا خصوصی مہمان بن گیا۔ میں ابھی جہاز کے اندر ہی تھا کہ ایر پورٹ کے عملے کی طرف سے مجھے بتایا گیا کہ آپ مسلن ہیں نیویارک ایر پورٹ پر ہم نے پیغام بھیج دیا ہے اور وہاں آپ کی مدد کے لیے ہمارے آدمی موجود ہوں گے۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1998 All issues

Printed page