Al-Risala · September 1998 · page 28

سفر امریکہ - ۲

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۸، صفحہ ۲۸

مارل ویلو ز نہیں ۔ ہمارے یہاں فیملی سسٹم مضبوط ہے یہاں فیملی سسٹم ٹوٹ رہا ہے ۔ میں نے کہا کہ اگر ایک امریکن کہے کہ جب آپ کے ملک میں روشنی ہے اور یہاں اندھیرا ، تو آپ لوگ روشنی کو چھوڑ کر اندھیرے میں کیوں چلے آئے۔ آپ لوگوں کو چاہئے تھا کہ روشنی کی دنیا میں رہیں ۔ وہ اس کا کوئی واضح جواب نہ دے سکے ۔ آخر میں انھوں نے اعتراف کیا کہ میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ۔

خواجہ کلیم الدین صاحب نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ یہاں (99.99 percent) مسلمان حصول معاش کے لیے آتے ہیں نہ کہ اسلام کی دعوت کے لیے ۔ لیکن اگر یہ آنے والے لوگ آنے کے بعد ایسا کریں کہ وہ دعوت کو پرائمر ی پوزیشن دیں اور حصولِ معاش کو سیکنڈری پوزیشن دیں تو ان مسلمانوں کا یہاں آنا اور رہنا جائز (justified) ہو جائے گا ۔ اس کے بعد یہاں دعوتی عمل بھی شروع ہو جائے گا ۔

امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں کا غالب آ سب سے بڑا اور سب سے معیاری اخبار (India Abroad) ہے جو ہفتہ وار چھپتا ہے اور ۵۶ صفحہ پر مشتمل ہوتا ہے ۔ یہ بیک وقت چھ شہروں سے چھپتا ہے ۔ میں نے اس کا شمارہ ۹ اگست ۱۹۹۶ دیکھا ۔

اس میں ایک خبر یہ تھی کہ ۳۵ سالہ چک کوہلی (Chuck Kohli) نے انوسٹ کرنے والوں (investors) کے ساتھ ۳۰ ملین ڈالر کا فراڈ کیا۔ اس کے نتیجہ میں ان کو ۵ ، مہینہ کی سزا ہوئی اور اسی کے ساتھ جرمانہ بھی۔

دوسری خبر یہ تھی کہ قادیانی رہنما مرزا طاہر احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن نے ضیاء الحق کی مدد کی یہ جانتے ہوئے کہ وہ ایک مطلق ڈکٹیٹر ہیں جب کہ آپ ہمیشہ ڈکٹیٹر شپ کے خلاف بولتے ہیں :

Washington supported Zia-ul Haqq knowing him to be an absolute dictator, while at the top of your voices you tell the world that you are against dictatorships. ایک نوجوان عالم پاکستان سے امریکہ آئے ہوئے ہیں ۔ وہ یہاں اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ ٹھہرے ہوئے ہیں ۔ ان سے ملاقات ہوئی ۔ انھوں نے کہا کہ میں امریکہ میں رہ کر یہاں

‹ Previous page Next page › Contents of September 1998 All issues

Printed page