سفر امریکہ - ۲
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۸، صفحہ ۳۴
وہ قابل میں بولتے تھے۔ اسی وقت اس کا ترجمہ انگریزی میں کیا جاتا تھا۔ بعد کو ان کا یہ کلام ایڈٹ کرکے مختلف کتابوں کی صورت میں چھاپا گیا۔ ایک کتاب کا نام یہ ہے : Islam & World Peace: Explanations of a Sufi یہ کتاب میں نے امریکہ کے زمانہ قیام میں دیکھی۔ یہ ۱۴۶ صفحہ کی کتاب ہے جو فلاڈ لفیا سے پہلی بار ۱۹۸۷ میں چھپی۔ اس میں سلام ، قدرت ، مومن، دولت، جہاد، صبر ، شکر، توکل، اللہ اکبر، ایمان، اتحاد، کلمہ شہادت ، علم، ام القرآن ، رب العالمین ، پر تقریریں ہیں۔ اس میں جہاد کو جہاد بالنفس بتایا گیا ہے۔ قرآن کو داخلی قرآن (inner Quran) کے طور پر پیش کیا گیا ہے، یہ سب کچھ انتہائی سادہ زبان میں ہے ۔ دیباچہ نگار کے الفاظ میں وہ بچوں جیسے اسلوب (Childlike style) میں ہے۔ مغربی ملکوں کے لوگ جنگجو مسلمانوں سے متنفر ہیں۔ مگر عین اسی وقت وہ مسلم صوفیوں سے محبت کرتے ہیں اور ان کے باتھ پر اسلام قبول کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی فطرت کے زور پر روحانی سکون کی تلاش میں ہیں۔ اور روحانی سکون کسی آدمی کو صوفیوں کے پر محبت پیغام میں ملتا ہے سفید فام امریکی نو مسلموں نے اس عمل صوفی کے نام پر ایک سینٹر قائم کیا ہے جس کو میں نے اس سفر میں دیکھا ایک تقریر میں باواجی نے کہا کہ اسلام محبت اور سلامتی کا دین ہے۔ اگر ہم خدا کی محبت کو دنیا کے سامنے پیش کریں تو محبت ساری دشمنیوں کا خاتمہ کر دے گی ؛
Love will eat away all enmity. (p. 138)
موسم کی پیشین گوئی کرنے والا محکمہ یہاں بہت متحرک رہتا ہے۔ لوگ ہر روز اہتمام کے ساتھ اس کو ٹی وی پر سنتے ہیں۔ حتیٰ کہ بہت سے لوگ اپنے باتھ روم میں ٹرانسسٹر لگائے رہتے ہیں تاکہ جب وہ ہاتھ روم میں ہوں اس وقت بھی وہ موسم کے بارہ میں اعلانات سنتے رہیں۔ یہاں کے اخباروں اور ٹی وی پر مسلسل اعلان آرہا تھا کہ اٹلانٹک میں شدید طوفان (hurricane) اٹھا ہے۔ وہ بڑھ رہا ہے اور ۲ ستمبر تک وہ نیویارک کے ساحل تک پہنچ جائے گا۔ اس کی رفتار ۱۱۰ میل فی گھنٹہ ہوگی۔ لوگ بہت پریشان تھے۔ مگر عین وقت پر اس نے اپنا رخ بدل دیا اور وہ مشرق کی طرف چلا گیا۔
۲ ستمبر سے پہلے یہاں ایک صاحب سے اس پر گفتگو ہو رہی تھی۔ میں نے کہا کہ موسم کے
‹ Previous page Next page › Contents of September 1998 All issues