سفر امریکہ - ۲
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۸، صفحہ ۳۵
بارہ میں پیشین گوئیاں بھی بالکل قطعی نہیں ہوتیں۔ مگر وہ اس کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں موسم کی سائنس بہت ترقی کر چکی ہے۔ عجیب اتفاق ہے کہ میری موجودگی ہی میں یہاں مذکورہ واقعہ پیش آگیا۔ صفحہ کے نیچے یہاں نیو یارک ٹائمنس (۳ ستمبر) کی ایک تصویر نقل کی جارہی ہے۔ نیو یارک سے شائع ہوئے پاکستانی اخبار عوام کے شمارہ ۹-۱۰ اگست ۱۹۹۶ء میں ایک پاکستانی شاعر کا یہ شعر پڑھا جو موجودہ زمانہ کے مسلم معاشرہ کی نہایت صحیح تصویر ہے : ہر شخص بنالیتا ہے اخلاق کا معیار اپنے لیے کچھ اور زمانے کے لیے اور پاکستان کے لوگ امریکہ میں بہت ہیں۔ اس لیے پاکستان کے کئی کئی اخبار اپنا امریکی ایڈیشن بھی چھاپتے ہیں۔ یہاں اس قسم کے کئی اخبار دیکھے۔ ان کی دو سرخیاں ملاحظہ ہوں : پاکستان فرقہ واریت کے شعلوں کی لپیٹ میں ۔ پانچ روز میں ۳۶ قتل پاکستان پوسٹ، نیویارک ، ۲۳-۲۹ اگست ۱۹۹۶ء
‹ Previous page Next page › Contents of September 1998 All issues