دشمن اگر قوی است نگہباں قوی تراست
الرسالہ، جنوری ۱۹۹۸، صفحہ ۴۸
آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے ۱۸ اپریل ، ۱۹۹ کو صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر براڈ کاسٹ کی گئی۔ اس کا موضوع تھا: عید الاضحی سنت ابراہیمی کی روشنی میں۔ اس تقریر میں بتایا گیا کہ عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی ایک علامتی قربانی ہے۔ اصل مطلوب یہ ہے کہ اس مشن میں اپنے آپ کو وقف کیا جائے جس میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل نے اپنے آپ کو وقف کیا تھا۔
سنڈے آبزرور کی سب ایڈیٹر مسز رادھا پٹیل نے ۱۸ اپریل ، ۱۹۹ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ہندوستان کی مسلم کمیونٹی کے حالات سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ آپ کو چاہئے کہ اسلام اور مسلمان میں فرق کریں۔ اور مسلمانوں کو اسلام سے جانچیں نہ کہ اسلام کو مسلمانوں سے۔
کیتھولک بشپس آف انڈیا کی طرف سے انڈین سوشل انسٹی ٹیوٹ (نئی دہلی) میں ایک تین روزہ سیمینار پیس اینڈ ریلیجن کے موضوع پر اس کی دعوت پر ہم ۲ فروری ۱۹۹ کو صدر اسلامی مرکز نے افتتاحی ایڈریس دیا۔ آدھ گھنٹہ کی تقریر انگریزی میں تھی۔ اس میں خصوصیت سے یہ بتایا گیا کہ اسلام کی تعلیمات مکمل طور پر امن اور سلامتی کے اصول پر مبنی ہیں۔
اخبار اسٹیٹسمین کے نمائندہ ضیاء السلام نے ۵ مئی ، ۱۹۹ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اسلام کے ازدواجی قانون سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ پولیگمی کا تقابل آپ لوگ مو نو گمی سے کرتے ہیں اس لئے کنفیوزن پیدا ہوتا ہے۔ آپ کو پولیگمی کا تقابل بسکول انار کی سے کرنا چاہئے کیونکہ یہ اجازت اس وقت کے لئے ہے جب کہ عورتیں سرپلس ہو گئی ہوں۔ ایسے حالات میں مغرب نے بسکول انار کی کا انتخاب کر رکھا ہے۔ جب کہ اسلام نے جائز حدود میں پولیگمی کے طریقہ کار کا انتخاب کیا ہے۔ عمر وگل گوتم نگر (نئی دہلی) میں ۱۹ اپریل ، ۱۹۹ کو آل انڈیا نشہ بندی کونسل ہوئی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور شراب بندی کی حمایت میں ایک تقریر کی۔ انھوں نے بتایا شراب اُم الخبائث ہے۔ وہ دوسری اکثر برائیوں کی جڑ ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 1998 All issues