Al-Risala · October 1998 · page 19

سفر امریکہ ۳

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۸، صفحہ ۱۹

سفر امریکہ ۳

نیو یارک میں ایک بزرگ سے ملاقات ہوئی۔ وہ امان اللہ خان ولد نصیب اللہ خان ہیں، وہ ۱۹۲۰ میں کریم نگر میں پیدا ہوئے۔ تعلیم کے بعد سروس کے تحت حیدر آباد میں مقیم ہوگئے۔ سروس کے تحت وہ اس مکان میں رہے جس کا رقبہ ۱۰۰ - ۱۰۰ تھا۔ ان کے لڑکے اور لڑکیاں نیز کئی رشتہ دار امریکہ میں تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ۱۹۸۸ میں وہ امریکہ آئے۔

انھوں نے بتایا کہ جب میں امریکہ آنے لگا تو میں نے حیدر آباد کا مکان ایک مسلمان کو کرایہ پر دے دیا۔ کچھ عرصہ کے بعد جب میں حیدر آباد گیا اور اس کے اوپر کے حصہ میں رہنا چاہا۔ تو مذکورہ مسلمان نے سیڑھیاں بند کر دیں اور مجھے مجبور کیا کہ میں مکان چھوڑ دوں۔ اب ان کا حال یہ ہے کہ وہ نہ مکان کو خالی کرتے ہیں اور نہ ٹھیک سے کرایہ ادا کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ وہ امان اللہ خاں صاحب کو بدنام کر رہے ہیں تاکہ اپنے جرم پر پردہ ڈال سکیں۔ امان اللہ خاں صاحب واپس آکر آج کل نیو یارک میں اپنی لڑکیوں کے پاس مقیم ہیں : 2583435 ,6390343 (718) .Tel حیدر آباد کا یہ واقعہ کوئی ایک واقعہ نہیں۔ اس طرح کے واقعات ہر جگہ اور ہر مسلم بستی میں ہو رہے ہیں۔ مسلمانوں میں آج کل بے شمار تحریکیں اسلام کے نام پر چل رہی ہیں۔ مگر کوئی بھی تحریک ایسی نہیں جو اس قسم کے معاملات میں دخل دے کر متعلقہ مسلمان کو ظلم اور سرکشی سے روکے۔ یہود پر اسی لیے لعنت کی گئی کہ وہ نہی عن المنکر کا یہ کام نہیں کرتے تھے۔ مسلمان اس قانون الہی سے مستثنیٰ نہیں۔ اگر ان کے علماء، اور ذمہ دار اپنی موجودہ روش پر قائم رہیں تو کوئی بھی دوسرا عمل انھیں مذکورہ قانون کی زد میں آنے سے بچا نہیں سکتا۔

۳۱ اگست ۱۹۹۶ کو مفتی محمد سعید خاں (پیدائش ۱۹۶۱) سے ملاقات ہوئی۔ وہ پاکستان سے سیاحت کے طور پر امریکہ آئے ہوئے ہیں۔ وہ ڈٹرائٹ میں اپنے دوستوں کے ساتھ تھے۔ میری آمد کی خبر سن کر ملاقات کے لیے تشریف لائے۔ ان کے ساتھ تین اور نوجوان بھی تھے۔ یہ چاروں آدمی ڈٹرائٹ سے سات سو میل کا سفر طے کرکے فلاڈیلفیا پہنچے۔ ٹیلی فون سے انھیں معلوم ہو گیا تھا کہ اس وقت میں فلاڈیلفیا میں ہوں۔ یہاں ۳۱ اگست کو جناب رئیس احمد انجینئر کے مکان پر ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کئی گھنٹہ تک جاری رہی۔

انھوں نے کہا کہ میں نے آپ کی بہت سی کتابیں پڑھیں تو کچھ سوالات پیدا ہوئے۔ میں نے

‹ Previous page Next page › Contents of October 1998 All issues

Printed page