Al-Risala · October 1998 · page 20

سفر امریکہ ۳

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۸، صفحہ ۲۰

چاہا کہ اس کا جواب معلوم کروں ۔ سوالات انھوں نے کاغذ پر نوٹ کر رکھے تھے۔ اس کے مطابق گفتگو ہوتی رہی۔

میں نے پوچھا کہ ہمارے یہاں کی جو کتابیں آپ نے پڑھیں ان کا خلاصہ آپ نے کیا سمجھا۔ اسلام کی آئیڈیالوجی سب سے زیادہ طاقت ور آئیڈیا لوجی ہے ۔ جدید تحقیقات نے صرف ان کی صداقت میں اضافہ کیا ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ اسلام کو آئیڈیالوجی کے اعتبار سے لے کر اٹھیں ۔ اس کا مزید فائدہ یہ ہو گا کہ اسلام کو نیا خون حاصل ہو گا جس کی آج اسلام کو شدید ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میں نے کہا کہ جہاں تک تصور دین کا تعلق ہے ، دوسرے علماء سے مجھے کسی بھی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔ میرا سارا اختلاف صرف تدبیر کار کے بارہ میں ہے۔ میرا کہنا ہے کہ دور جدید بدلا ہواز مانہ تھا۔ ہمارے رہنماؤں کو چاہیے تھا کہ وہ عصری تقاضوں کو سمجھ کر اس کے مطابق تدابیر اختیار کرتے ۔ مگر انھوں نے قدیم ذہن کے تحت اقدا مات کیے ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے اقدامات سے امت کو نقصان کے سوا کچھ اور نہیں ملا۔ تدبیر کار کے بارے میں یہ تنقیدی مطالعہ انتہائی ضروری ہے تاکہ ہم دوبارہ وہ غلطی نہ کریں اور آئندہ زیادہ بہتر اور صحیح منصوبہ کے تحت اپنے اقدامات کر سکیں۔

جناب رئیس احمد صاحب (فلا ڈلفیا) کے مکان پر انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا کا ایڈیشن ۱۹۹۲ تھا۔ اس کو جگہ جگہ سے دیکھا۔ اس کتاب کا جو ایڈیشن میرے پاس ہے اس میں کئی جگہ کا لی سیاہی سے کسی تصویر یا عبارت کو مٹا دیا گیا ہے۔ مثلاً جموں اینڈ کشمیر کے عنوان کے تحت جو مضمون ہیں اس میں میری انسائیکلو پیڈیا میں ابتدائی پیرا گراف مٹا دیا گیا ہے۔ اس کو حکومت ہند کے حکم کے تحت مٹایا گیا ہے۔ مگر موجودہ ایڈیشن میں وہ پورا حصہ موجود ہے۔ اسی طرح اسلام کے بارہ میں جو مضامین ہیں ان میں بھی میری انسائیکلو پیڈیا میں کئی جگہ مٹایا ہوا ہے۔ مثلاً معراج (Miraj) میں رسول اللہ کی تصویر تھی اس کو عربوں کے اصرار پر مٹا دیا گیا ہے ، مگر یہ تمام قابل اعتراض حصے موجودہ نسخے میں موجود ہیں۔ میں نے سوچا کہ لوگوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے سے تو اپنا غیر مطلوب منظر مٹا دیا مگر بقیہ ساری دنیا کی آنکھوں کے سامنے وہ بدستور اسی طرح اپنی پوری صورت میں موجود ہے۔ یہ ویسا ہی ہے جیسے کسی ناپسند ید ہ منظر کو دیکھنے کے لیے آدمی اپنی آنکھیں بند کرلے جب کہ عین اسی وقت ساری دنیا

‹ Previous page Next page › Contents of October 1998 All issues

Printed page