Al-Risala · October 1998 · page 32

All the news thats fit to print.

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۸، صفحہ ۳۲

نماز ظہر کے بعد ہم لوگ اسلامک سنٹر سے روانہ ہو کر عبیدالرحمن خاں صاحب کے مکان پر گئے۔ یہاں کچھ آدمی اکٹھا ہوگئے۔ عصر تک گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ ایک بات میں نے کہی کہ یہاں کے مسلمان اپنی نئی نسل کے بارہ میں بہت متر ددر ہتے ہیں۔ ان کو ڈر ہے کہ ان کی اگلی نسل ’’اسلامی شناخت‘‘ کو کھودے گی۔ مگر میں ان لوگوں کے بارہ میں بہت زیادہ پرامید ہوں۔ مگر مروجہ اسلامی شناخت یا ملی شناخت در اصل تاریخی شناخت ہے۔ وہ اس اسلام کی شناخت نہیں جو رسول اور اصحاب رسول کے زمانہ میں پایا جاتا تھا۔

میں نے کہا کہ قدیم نسل کنڈیشنگ کی وجہ سے اصلی اور فطری اسلام کو سمجھنے سے قاصر رہتی ہے۔ نئی نسل اس قسم کے ذہنی بوجھ سے آزاد ہے۔ اس لیے خالص اور بے آمیز اسلام کو زیادہ سمجھ سکتی ہے۔ امریکہ میں انگریزی کتابوں کا ایک سیلاب آیا ہوا ہے۔ سب سے زیادہ لٹریچر غالباً سلفی حضرات کی طرف سے فلڈ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد صوفی لٹریچر کا نمبر ہے۔ اور پھر مختلف تحریکوں اور تجارتی اداروں کے شائع کردہ لٹریچر ہیں۔ تاہم میرا احساس ہے کہ ان میں زیادہ تعداد ان کتابوں کی ہے جن میں اپنے اپنے گروہی یاذاتی رجحانات کی تبلیغ کی کوشش کی گئی ہے۔ اسلام کو موضوعی انداز میں پیش کرنے والی کتابیں نسبتاً بہت کم ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خود اسلام لوگوں کے اندر جوش تبلیغ پیدانہیں کرتا بلکہ اپنا اسلام‘‘ زیادہ تبلیغی جوش پیدا کرتا ہے۔ ایک کتاب پڑھی۔ اس میں اسلامی عبادت کو جسمانی ریاضت کے ساتھ وابستہ کرکے بتایا گیا تھا کہ — اس کا ایک جملہ یہ تھا کہ یہ بات دھیان میں رکھنا چاہیے کہ اکثر اسلامی عبادتیں مثلاً نماز اور حج جسمانی صحت کے متقاضی ہیں :

It is important to point out that many of the devotions in Islam like Salat and Hajj require a body that is physically fit. Islam the Natural Way, by Abdul Wahid Hamid. مصنف نے اسلامی عبادتوں کو محض ان کے فارم کے اعتبار سے لیتے ہوئے انھیں ایک طرح کا جسمانی فعل سمجھ لیا۔ حالاں کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ عبادات کے ساتھ جسمانی فعل کا پہلو اس کا صرف ظاہری پہلو ہے۔ اس کا حقیقی پہلو اس کی داخلی کیفیت ہے۔ اسی لیے معذور شخص کی عبادت بھی اتنی ہی کا مل قرار پاتی ہے جتنی کہ ایک تندرست آدمی کی عبادت ۔ حتی کہ اگر معذور آدمی کی

‹ Previous page Next page › Contents of October 1998 All issues

Printed page