Al-Risala · November 1998 · page 12

ظالم انسان

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۸، صفحہ ۱۲

ظالم انسان

پانی اس مقام سے اندر داخل ہو جاتا ہے جہاں سوراخ ہو۔ ٹھیک اسی طرح ظالم انسان عین اس مقام سے آپ پر حملہ کرتا ہے جو آپ کا نازک مقام (vulnerable point) ہو۔ پانی کو اندر داخل ہونے سے روکنے کے لئے سوراخ کو بند کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح آپ کو چاہئے کہ اپنے نازک مقام کی نگرانی کرتے رہیں تاکہ ظالم لوگوں کو یہ موقع نہ ملے کہ وہ آپ کو اپنے ظلم کا نشانہ بنا سکیں۔

یہ صورت حال امتحانی آزادی کی بنا پر ہے۔ وہ قیامت تک باقی رہے گی۔ اس لئے آپ اس کو ختم نہیں کر سکتے۔ البتہ آپ ایسا کر سکتے ہیں کہ اپنے معاملات کو ایسی محتاط صورت میں انجام دیں کہ کسی ظالم کو آپ پر ظلم کرنے کا موقع ہی نہ ملے۔ ظالم سے اس قسم کا تحفظ کوئی مشکل کام نہیں ۔ وہ ہر ایک کے بس میں ہے۔ ضرورت صرف یہ ہے کہ آدمی اپنے ذہن کو سر گرم رکھے اور جو معاملہ کرے اس کے تمام پہلوؤں کو پیشگی طور پر سمجھ لے۔ اس سلسلہ میں مشورہ نہایت مفید چیز ہے۔ اگر آدمی کے اندر مشورہ کو قبول کرنے کی صلاحیت ہو تو مشورہ ہی اس معاملہ میں اس کے تحفظ کے لئے کافی ہو جائے گا۔

خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ آپ کے ساتھ جو کچھ آج پیش آیا ہے وہ اس سے پہلے ہزاروں لوگوں کے ساتھ پیش آچکا ہے۔ ماضی اور حال کے لوگوں میں وہ تجربات بار بار دہرائے جا چکے ہیں جس سے آپ آج دوچار ہو رہے ہیں۔ اس لئے اگر آپ اپنی آنکھوں کو کھلا رکھیں تو آپ جان لیں گے کہ کسی معاملہ میں ایک غلطی کر کے آپ جس ناخوشگوار

‹ Previous page Next page › Contents of November 1998 All issues

Printed page