Al-Risala · November 1998 · page 13

ظالم انسان

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۸، صفحہ ۱۳

تجربہ سے دوچار ہونے والے ہیں عین اسی قسم کی غلطی کی ایک مثال کسی اور شخص کی زندگی میں پہلے سے موجود ہے۔

دوسروں کے تجربات آپ کے لئے بہترین رہنماہیں۔ اگر آپ دوسروں کے تجربات سے سبق لینا سیکھ لیں تو یہ بات آپ کے لئے اس کی ضمانت بن جائے گی کہ آپ کو ان نقصانات سے دوچار ہونا نہ پڑے جس سے دوسرے لوگ اپنی کسی غلطی کی بنا پر دوچار ہوئے۔

قرآن میں ایک طرف یہ حکم دیا گیا ہے کہ خدا پر اعتماد و توکل کرو۔ دوسری طرف قرآن میں یہ بھی حکم ہے کہ تم لوگ اپنے بچاؤ کا انتظام رکھو۔ (النساء ۷۱) اس کی وجہ یہ ہے کہ خدا اگرچہ تمام طاقتوں کا مالک ہے۔ ہر چیز مکمل طور پر اسی کے قبضہ میں ہے۔ مگر اسی کے ساتھ دوسری حقیقت یہ ہے کہ یہ دنیا خدا نے امتحان کے لئے بنائی ہے۔ اس امتحانی مصلحت کی بنا پر خود خدا نے ہر عورت اور مرد کو یہ آزادی دی ہے کہ وہ جو چاہے کرے۔ یہ آزادی بالکل ضروری تھی۔ کیوں کہ آزادی کے بغیر امتحان کا مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ اسی امتحانی آزادی کی بنا پر یہ صورت حال ہے کہ ہر آدمی کو یہ موقع مل گیا ہے کہ وہ جو چاہے کرے۔ اب اگر لوگوں سے ان کی آزادی چھینی جائے تو امتحان کا مقصد فوت ہو جائے گا۔ اس لئے اہل ایمان کو حکم دیا گیا کہ وہ خدا پر توکل کرتے ہوئے شریر لوگوں سے اپنے بچاؤ کا انتظام بھی ضرور رکھیں۔

اس دنیا میں کامیابی صرف اس شخص کے لئے ہے جو توکل اور بچاؤ کے اس دو طرفہ تقاضے کی رعایت کرتے ہوئے اپنی زندگی کی تشکیل کرے۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 1998 All issues

Printed page