Al-Risala · November 1998 · page 24

سفر امریکہ ۴

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۸، صفحہ ۲۴

سے استفادہ کے قابل ہو سکے ۔ انگریزی میں بقدر ضرورت لٹریچر موجود نہیں ہے۔ اس لیے صرف انگریزی زبان کافی نہیں ہو سکتی۔

بعد کو ایک صاحب ملے اور انھوں نے ایک سوال کیا۔ میں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص اپنے بچہ کو ڈاکٹری نہ پڑھائے۔ اور جب وہ بڑا ہو جائے تو پبلک مارکیٹ سے ڈاکٹری کا جعلی سرٹیفیکٹ خرید کر اس کو ڈاکٹر بنانا چاہے تو یہ کیسا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ تو پاگل پن ہے۔ میں نے کہا کہ ہمارے اکثر سرپرستوں کا حال یہی ہے۔ وہ اپنے بچہ کو پہلے غیر جنتی راستہ پر چلائیں گے اس کے بعد چاہیں گے کہ اس سے جنت کا ٹکٹ حاصل کر کے اسے دے دیں۔ تو ایسا ٹکٹ صرف کسی خوش خیال آدمی کے ذہن میں ہو سکتا ہے۔ وہ حقیقی دنیا میں کبھی نہیں پایا جاتا۔ امریکی نو مسلم عبدالرحمن صاحب ۸ ستمبر کو عشاء کی نماز کے بعد ملاقات کے لیے آئے۔ میں نے ان کو چند حدیثیں سنائیں۔ وہ بہت خوش ہوئے ۔ میں نے کہا کہ اسلام میں ہر چیز کا انحصار نیت پر ہے۔ نیت اچھی ہو تو ہر چھوٹا یا بڑا کام ثواب بن جاتا ہے۔ مثلاً ایک چیز آپ کو بروقت نہیں مل رہی ہے۔ آپ نے اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اس کو انتظار کے خانے میں ڈال دیا تو وہ ثواب بن گیا۔ اسی طرح آپ کو کسی نے برا کہا۔ آپ کو غصہ آ گیا۔ آپ نے اللہ کی خاطر صبر کر لیا تو پھر صبر کرنا عظیم ثواب بن گیا۔ اسی طرح ہر چیز میں نیت کا پہلو شامل ہے ۔ اور ہر کام اچھی نیت کے ساتھ ثواب بن جاتا ہے۔

۸ستمبر کی صبح کو ماؤنٹ ہالی میں الرسالہ مشن سے اتفاق رکھنے والوں کا اجتماع ہوا۔ دیر تک گفتگو ہوئی۔ آخر کا ر الرسالہ فورم انٹرنیشنل کے نام سے ایک باقاعدہ تنظیم کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اجتماع میں جو باتیں طے کی گئیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ الرسالہ لٹریچر کی ویب سائٹ (انٹرنیٹ) شروع کیا جائے ۔ اس طرح الرسالہ مشن ان شاء اللہ ورلڈ وائڈ ویب (WWW) سے مربوط ہو جائے گا۔

اس کے تحت ان شاء اللہ الیکٹرانک میل (ای میل) کے پتوں کی ایک عالمی فہرست بنائی جائے گی ۔ تاکہ دنیا بھر میں ہر جگہ ای میل کے ذریعہ الرسالہ کا پیغام پہنچایا جا سکے۔ اس سلسلہ میں رابطہ کا ٹیلی فون نمبر یہ ہے : خواجہ کلیم الدین، نیو یارک (2583435-718 .Tel)

‹ Previous page Next page › Contents of November 1998 All issues

Printed page