Al-Risala · November 1998 · page 27

O Allah, destroy America.

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۸، صفحہ ۲۷

ان کا اصل مسئلہ ہندو تعصب نہیں ہے بلکہ نااہل لیڈروں کی غلط رہنمائی ہے۔ ہندوستان میں جو مسائل تھے وہ صرف ہندوستان کے لیے مخصوص نہیں تھے، وہ کسی ایک یا دوسری صورت میں ہر جگہ موجود تھے۔ یہ دراصل فطری چیلنج کا مسئلہ تھا نہ کہ کسی قوم کے تعصب یا ظلم کا مسئلہ۔ مگر نااہل مسلم لیڈروں نے ان مسائل کو ہندو تعصب کا مسئلہ بتایا، اور اس بنیاد پر علاحدگی کی دھواں دھار تحریک چلائی۔ انھیں اس بات کا شعور نہیں تھا کہ ہندو تعصب سے رہائی کے نام پر چلائی جانے والی تحریک کا آخری ہملک انجام یہ ہونا ہے کہ مسلمانوں کی زیادہ بڑی تعداد دوبارہ انھیں ہندوؤں کے ساتھ رہنے پر مجبور ہو جائے ۔

لیڈروں نے تو ہندوستانی مسلمانوں کے معاملے کو آخری حد تک بگاڑ دیا تھا۔ تاہم اللہ تعالیٰ نے ایسے حالات پیدا کیے کہ دوبارہ مسلمانوں کا شعور صحیح رخ پر جاگنا شروع ہوا۔ اور اب خدا کے فضل سے ہندوستان کے مسلمانوں نے تعمیر کے راستہ پر اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ ایک وقت آئے گا جب کہ ہندوستانی مسلمان دنیا کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ مسلمان بن جائیں گے۔

پاکستان کے ذیل میں میں نے کہا کہ مولانا مودودی اور ان کے ساتھیوں نے اپنی پوری تحریک اس مفروضہ پر کھڑی کی کہ وہ مسلم لیگ کے پیدا کردہ مومنٹم کو اپنے حق میں استعمال کر سکتے ہیں۔ حالانکہ اس دنیا میں ایسا ممکن نہیں کہ مومنٹم کسی اور کے نام پر پیدا ہو اور کوئی دوسرا اسے استعمال کرے۔ مولانا ذکی الدین شرفی نے کہا کہ مگر جماعت اسلامی پاکستان کا تو دعویٰ ہے کہ یہ مومنٹم خود مولانا مودودی کا پیدا کیا ہوا تھا۔ میں نے کہا کہ اگر اس کو مان لیا جائے تو مسئلہ اور زیادہ سنگین ہو جاتا ہے۔ کیونکہ تقسیم کی پوری تحریک ہندو اکثریت کے خوف پر اٹھائی گئی تھی، جب کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی نظام میں ڈھالنے کے لیے خدا کے خوف کا سرمایہ درکار تھا۔ اور یہ مزید اضافہ کے ساتھ نا ممکن ہے کہ خوفِ ہندو پر برپا ہونے والی حرکت کو اچانک خوفِ خدا پر مبنی حرکت میں تبدیل کر دیا جائے ۔ " انقلابی اسلام" کے ایک علم بردار سے ملاقات ہوئی۔ میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ میں پاکستان میں انقلاب لایا گیا۔ افغانستان میں اسلامی انقلاب لایا گیا ۔ ایران میں اسلامی انقلاب لایا گیا۔ مگر انقلاب کے باوجود کہیں اسلام نہ آسکا۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب تو ایک جاری عمل ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 1998 All issues

Printed page