O Allah, destroy America.
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۸، صفحہ ۲۸
اسلامی انقلاب کا راز یہ ہے کہ وہ ہر دن اور ہر لمحہ زندہ رہتا ہے۔ انقلاب کے بعد بھی انقلاب جاری رہتا ہے:
The secret of the Islamic revolution is that it is lived everyday at every instant. After the revolution, the revolution continues. میں نے کہا کہ کیا آپ اس کو مانتے ہیں کہ اسلامی انقلاب کا مستند نمونہ وہ انقلاب ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ عرب میں آیا۔ انھوں نے کہا کہ ہاں ۔ میں نے کہا کہ پھر وہ انقلاب تو بتاتا ہے کہ اس دنیا میں کوئی انقلاب صحیح معنوں میں صرف فرسٹ جنریشن میں زندہ رہتا ہے۔ دوسری جنریشن اور تندہ زنی جنریشن میں وہ کمزور پڑ جاتا ہے اور اس پر زوال آنے لگتا ہے۔ پھر آپ کون سا نیا انقلاب لائیں گے جو تمام قوانین فطرت کے خلاف جاری عمل بن جائے۔ جو پہلی نسل کے بعد اگلی نسلوں میں مزیداضافے کے ساتھ ترقی کرتا رہے۔ ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہ تھا۔ ایک اجتماع میں مجھ سے کہا گیا کہ میں ہندوستانی مسلمانوں کے بارہ میں کچھ بیان کروں ۔ میں نے یہاں کے حالات پر کچھ باتیں کہیں۔ آخر میں سوال و جواب کا پروگرام تھا۔ ایک صاحب نے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کو اقتصادی اچھوت بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ میں نے کہا کہ یہ سب ان نام نہاد لیڈروں کی باتیں ہیں جو آپ کے پاس آکر مسلمانوں کی فرضی کہانیاں بتاتے ہیں تاکہ آپ انھیں تعاون کے نام پر بڑی بڑی رقتیں دیں۔ پھر میں نے کہا کہ آج کا ہندوستانی مسلمان مکمل طور پر ایک بدلا ہوا مسلمان ہے۔ اصل یہ ہے کہ مسلمانوں کے نااہل لیڈروں نے انھیں بنا رکھا تھا کہ انڈیا ان کے لیے ایک پرابلم کھڑی ہے۔ مسلمانوں نے اسی فرضی وہم میں آزادی کے بعد چالیس سال کھو دیے ۔ مگر اب خود حالات نے (نہ کہ رہنماؤں نے) انھیں بتایا کہ انڈیا میں ان کے لیے بھی اسی طرح مواقع ہیں جس طرح دوسروں کے لیے ہیں۔ چنانچہ آج کل انڈیا کے مسلمانوں میں زبردست اقتصادی سرگرمیاں جاری ہو گئی ہیں۔ آج آپ کسی شہر یا بستی میں جاکر اس کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ ایک عالم رمضان کے زمانہ میں امریکہ آئے ۔ افطار میں کھانا پینا ہو گیا تو اس کے بعد انھوں نے کہا : افطر عندکم الصائمون اکل طعامکم الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ علیکم الملائكة الأجبريل آپ کے یہاں روزہ داروں نے افطار کیا۔ نیک لوگوں نے آپ کا کھانا کھایا۔ فرشتوں نے آپ کے
‹ Previous page Next page › Contents of November 1998 All issues