O Allah, destroy America.
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۸، صفحہ ۳۵
بہت مقبول ہے۔ وہ ہے : الاسلام دین و دولة (اسلام دین بھی ہے اور ریاست بھی) یہ دوئی (dichotomy) غیر فطری اور غیر اسلامی ہے۔ اس سے یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ دو چیزیں ایک دوسرے سے الگ الگ چیزیں ہیں ـــ دین اور ریاست۔ اسلام صرف دین نہیں ہے بلکہ اس کے علاوہ وہ ریاست بھی ہے۔ حالانکہ یہاں بیج اور درخت والا رشتہ ہے۔ جس طرح بیج بڑا ہو کر درخت بنتا ہے ۔ اسی طرح ایمان پہلے قلب انسانی میں متمکن ہوتا ہے۔ اس کے بعد بتدریج ظاہر ہو کر مکمل دین بن جاتا ہے۔
ایک پاکستانی بزرگ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی سب سے زیادہ بری حکمران ہے۔ پچھلے الیکشن میں یہودیوں نے قاضی حسین (جماعت اسلامی) اور نواز شریف (مسلم لیگ) میں الائنس ہونے نہیں دیا۔ ورنہ آج پاکستان میں اسلام پسندوں کی حکومت ہوتی۔
میں نے کہا کہ موجودہ مسلم ذہن پر ہر جگہ یہودی سازش کا نظریہ چھایا ہوا ہے۔ ساری اسلامی تاریخ یہودی سازش کا شکار نظر آتی ہے ـــ یہودیوں نے سازش کر کے علی اور معاویہ کو لڑوایا اور خلافت راشدہ کا خاتمہ کیا۔ یہودیوں نے تاتاریوں کو استعمال کر کے عباسی خلافت تباہ کی۔ یہ یہودیوں کی سازش ہے۔
ستمبر کی شام کو ماونٹ ہالی کی مسجد میں محمد نبیل المصری (۵۱ سال) سے ملاقات ہوئی۔ (908-5060640 .Tel) ان کا سبجیکٹ کیمسٹری ہے۔ اسی کے ساتھ وہ اپنے علاقہ کی مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہیں اور نماز پڑھاتے ہیں۔ ان سے میں نے پوچھا کہ آپ کی مسجد کے امریکی پڑوسیوں کی طرف سے کیا کچھ مسائل ہیں۔ انھوں نے مسکرا کر کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں۔ مسائل تو خود مسلمانوں اور مسلمانوں کے درمیان ہوتے ہیں (المشاكل بين المسلمين والمسلمين) میں نے پوچھا کہ امریکا کے بارے میں آپ کے تجربات کیا ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بہت اچھے لوگ ہیں۔ ہم تو دعا کرتے ہیں کہ خدایا، امریکہ کے ذریعہ اسلام کو طاقت دے (اللّٰھم اعزالا سلام بامريكا)
مختلف ملکوں میں اسلامی حکومت کے قیام کے نام پر جو ٹکڑاڑ کی تحریکیں چل رہی ہیں، ان کے بارے میں گفتگو ہوئی تو انھوں نے کہا کہ صحیح بات یہ ہے کہ اپنے دلوں میں اسلامی حکومت قائم کیجئے، اس کے بعد باہر بھی آپ کی اسلامی حکومت قائم ہو جائے گی
‹ Previous page Next page › Contents of November 1998 All issues