Al-Risala · November 1998 · page 36

O Allah, destroy America.

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۸، صفحہ ۳۶

اقيموا دولة الاسلام في قلوبكم تَقُمْ لكم دولة الاسلام)

ا ا ستمبر کو ٹیمپل یونیورسٹی (پنسلوانیا) دیکھنے دوپہر بعد ڈاکٹر عرفان انیس صاحب کے ساتھ روانہ ہوا۔ ٹیمپل یونیورسٹی میں ریلیجن کے شعبہ میں طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات ہوئی۔ شعبہ کے موجودہ ہیڈ پروفیسر اکمل ایوب ہیں۔ وہ پیدائشی نابینا ہیں۔ اسی حالت میں انھوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ ان کا تعلق لبنان سے ہے۔

ان کے آفس میں پڑھنے والی مشین دیکھی۔ میں نے کہا کہ اس کو چلا کر دکھائیے۔ انھوں نے انگریزی کی ایک کتاب کھول کر ایک مشین میں رکھی اور بٹن دبایا تو مشین با آواز بلند کتاب کا مضمون پڑھ کر مسلسل سنانے لگی۔ اس مشین کا نام پرسنل ریڈر ہے ۔ آخرت میں مادی اشیاء بولیں گی، یہ اس کا کیسا عجیب مظاہرہ ہے۔

ڈاکٹر خالد بلینکن شپ ایک امریکی نومسلم ہیں۔ وہ ٹیمپل یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ وہ کافی سنجیدہ تھے۔ ڈاکٹر خالد بلینکن شپ سے دیر تک گفتگو ہوئی۔ پروفیسر اکمل ایوب کا خیال ہے کہ سب مذاہب برابر ہیں۔ ان میں سے ہر مذہب میں سچائی پائی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب آپ کہتے ہیں کہ صرف اسلام ہی دی ریلیجن (The Religion) ہے تو اس وقت آپ کے پاس اعتقادی کرائٹیریئن کے سوا اور کیا ہوتا ہے۔ میں نے کہا کہ اس کے لیے ہمارے پاس وہی تاریخی کرائٹیریئن ہے جو ساری علمی دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے ۔ ہمارا کہنا یہ ہے کہ اسلام کے سوا کسی اور مذہب کو تاریخی استناد (Historical credibility) حاصل نہیں۔ انھوں نے بدھا کا نام لیا۔ میں نے کہا کہ بدھا کے بارہ میں بھی معلوم نہیں کہ اس کی زبان کیا تھی۔ انھوں نے کہا کہ بدھا کی زبان پالی تھی ۔ میں نے کہا کہ خود اسکالرس کے نزدیک ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوا ہے کہ بدھا نے پالی زبان میں کلام کیا۔ یہی معاملہ دوسرے لوگوں کا ہے۔ کسی کے بارہ میں تاریخی طور پر یہ ثابت نہیں کہ انھوں نے اپنی زبان سے جو الفاظ کہے تھے وہ آج اپنی اصل حالت میں محفوظ ہیں۔ جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں ہر بات تاریخی ہے اور علمی طور پر ثابت شدہ ہے ۔

ا ا ستمبر کی شام کو مجھے ایک گھر میں لے جایا گیا۔ بظاہر نہایت شاندار گھر تھا۔ آس پاس کا ماحول نہایت سرسبز و شاداب اور کافی کھلا ہوا۔ گھر کی خاتون آئیں ۔ انھوں نے روتے ہوئے کہا :

‹ Previous page Next page › Contents of November 1998 All issues

Printed page